مضامین ناصر — Page 113
۱۱۳ علوم سے بھر دے۔اے خدا، ابتلاؤں میں ہمیں ثابت قدم رکھ اور کامیابیوں میں ہمیں مزاج کے منکسر اور طبیعت کے غریب بنا اے خدا تیرے اور تیرے رسول کے خلاف نہایت گندہ اور مکروہ اور نا قابلِ برداشت لٹریچر شائع ہو رہا ہے ہمیں اور ہماری نسلوں کو اس فتنہ سے محفوظ رکھ اور اس کے خلاف قلمی اور لسانی جہاد کی ہمیں توفیق دے اور اس میں ہمیں کامیاب فرما۔اے خدا، ایسا نہ ہو کہ حاسدوں کی کوششیں ہمارے قومی شیرازہ کو بکھیر دیں اور ہم میں لا مرکزیت آجائے۔اے خدا حاسد اپنے حسد میں جلتے ہی رہیں۔ہمارا قومی شیرازہ مضبوط سے مضبوط تر ہوتا چلا جائے اور ہمارا مرکز تا ابد بنی نوع انسان کی بھلائی اور خدمت کا مرکز بنار ہے۔اے خدا ہما را قادیان ہمیں جلد کامیابی وکامرانی کے ساتھ واپس دلا۔اے ہمارے اللہ ! اے ہمارے رب! ہم تیرے ہی آستانہ پر جھکتے ہیں، تجھ پر ہی ہمارا تو کل ہے تو ہی ہمارا سہارا ہے، ہمیں بے سہارا نہ چھوڑ یو يَا رَبَّ الْعَالَمِيْن۔روزنامه الفضل ربوده یکم مئی ۱۹۶۰، صفحه ۳ و۴ ) ☆☆