مضامین بشیر (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 493 of 584

مضامین بشیر (جلد 4) — Page 493

مضامین بشیر جلد چهارم 493 (8) حضرت اماں جان رضی اللہ عنھا کے رہائشی اور وفات والے کمرہ کے متعلق رپورٹ پیش ہوئی۔صدر انجمن احمدیہ کو چاہئے کہ اس کی چاردیواری کے باہر کی طرف حفاظت کے خیال سے ڈیڑھ فٹ پختہ چبوترہ بنا دیا جائے۔(9) مفت اور لازمی پرائمری تعلیم کے متعلق رپورٹ نظارت تعلیم پیش ہوئی۔الحمد للہ کہ ربوہ میں عملاً لازمی ابتدائی تعلیم جاری ہے۔کوشش کی جائے کہ جو دو تین بچے زیر تعلیم نہیں آئے وہ بھی زیر تعلیم آجائیں۔(10) چندہ دہندگان کی اوسط طبقہ وار پیش ہوئی۔ناظر صاحب بیت المال کو چاہئے کہ طبقہ وار اوسط میں جو طبقہ پیچھے ہے اس کو اوپر اٹھانے کی کوشش کریں نیز ناظر صاحب کو یہ بھی چاہئے کہ اس بارہ میں رپورٹ کریں کہ جو چندہ ہر طبقے کے دوست لکھاتے ہیں یا ان پر عائد کیا جاتا ہے اس کے لحاظ سے ان کے چندے کی وصولی کی شرح کیا بنتی ہے؟ اسی طرح وکیل اعلیٰ صاحب سے بھی ایسی رپورٹ حاصل کی جائے۔(11) جماعتی تاریخی میوزیم کا مجوزہ فارم پیش ہوا۔فارم درست ہے۔اگر آئندہ کسی تبدیلی یا اضافہ کی ضرورت ہوئی تو دوبارہ غور ہو سکے گا۔خرچ کا معاملہ صدرانجمن میں پیش کیا جائے۔(12) سہ ماہی انتظامی معائنہ جات کے متعلق رپورٹ ناظر صاحب اعلیٰ پیش ہوئی۔اگر سہ ماہی معائنہ مشکل ہو تو کم از کم ششماہی ضرور کیا جانا چاہئیے۔اور بہتر ہوگا کہ ہر معائنہ میں ناظر صاحب اعلیٰ اپنے ساتھ باری باری کسی دوسرے ناظر کو بھی شامل کر لیا کریں۔(13) رپورٹ صیغہ قضا بابت اختیارات سماعت مقدمات پیش ہوئی۔فیصلہ ہوا کہ صدر صاحب نگران بورڈ ،صدر صاحب صدرانجمن احمد یہ اور پریذیڈنٹ صاحب تحریک جدید اور صدر صاحب بورڈ قضا تینوں سے اس کی رائے حاصل کریں۔کہ وہ اصولی طور پر انتظامی معاملات اور حقوق کے معاملہ میں کیا حد فاصل قرار دیتے ہیں۔اس کے بعد یہ معاملہ نگران بورڈ میں پیش ہو۔(14) درستی مزار حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق سردار بشیر احمد صاحب کی تجویز آئندہ اجلاس میں پیش ہو۔(محررہ 11 مارچ 1963 ء ) (روز نامه الفضل 15 مارچ 1963ء)