مضامین بشیر (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 494 of 584

مضامین بشیر (جلد 4) — Page 494

مضامین بشیر جلد چہارم امتحان میں شامل ہونے والے بچوں کو نصیحت 494 عنقریب ایک دوسرے کے بعد میٹرک اور انٹر میڈیٹ اور بی۔اے اور ایم۔اے کے امتحانات شروع ہونے والے ہیں۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ احمدی بچوں کو اعلیٰ کامیابی عطا کرے اور وہ امتحان میں ایسا امتیاز حاصل کریں جو احمدیت کی شان کے شایان ہے۔احمدی بچوں کو یاد رکھنا چاہئے کہ ان کی ترقی کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے بڑی بڑی بشارتیں دے رکھی ہیں۔چنانچہ ایک جگہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ میری جماعت کے لوگوں کو علم اور معرفت میں اتنی ترقی دے گا کہ وہ ساری دوسری قوموں کا منہ بند کر دیں گے۔لیکن جیسا کہ سنت الہی سے ثابت ہے خدا کے سارے کام تدریجی ہوا کرتے ہیں۔شروع میں ایک حقیر سا بیج ہوتا ہے اور پھر وہ آہستہ آہستہ ترقی کر کے ایک عظیم الشان درخت بن جاتا ہے۔مگر چونکہ ہر تقدیر کے ساتھ تدبیر کا لازمہ ضروری ہے اس لئے احمدی بچوں کو چاہئے کہ محنت اور جانفشانی اور عرق ریزی کے ذریعہ اپنے لئے ترقی کا رستہ کھولیں اور امتحانوں میں اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنے کی کوشش کریں۔جو شخص کوشش کرتا ہے اور کوشش بھی صحیح طریق پر کرتا ہے وہ ضرور اللہ تعالیٰ کی نصرت سے حصہ پالیتا ہے۔پس ضروری ہے کہ اس مقام کو حاصل کرنے کے لئے جس کی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بشارت دی گئی ہے احمدی بچے خاص کوشش اور توجہ اور محنت سے کام لیں۔ہمارے بچوں کو یہ بات بھی یاد رکھنی چاہئے کہ امتحان میں اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنے کے لئے جہاں مطالعہ اور محنت اور عرق ریزی کی ضرورت ہے وہاں مندرجہ ذیل باتیں بھی کامیابی کا رستہ کھولنے میں خاص اثر رکھتی ہیں۔بچوں کو چاہئے کہ امتحان میں ان باتوں کو ملحوظ رکھیں۔(اول) ہر پرچہ کرتے ہوئے دل میں دعا کر کے شروع کریں۔دعا سے انسان کے دل میں نہ صرف تقویت پیدا ہوتی ہے بلکہ اسے خدا تعالیٰ کی نصرت سے بھی حصہ ملتا ہے جو ایک بڑی بھاری نعمت ہے۔( دوم ) خط حتی الوسع صاف اور ستھرالکھا جائے تاکہ متحن کے دل پر اچھا اثر پیدا ہو۔( سوم ) پورا وقت لے کر امتحان کے کمرہ سے نکلا جائے اور اگر جوابات وقت سے پہلے ختم ہو جائیں تو بقیہ وقت سوچنے اور جوابات کو بہتر بنانے میں خرچ کیا جائے۔( چهارم ) نظر ثانی ضرور کی جائے تا کہ اگر بے احتیاطی سے کوئی غلطی رہ گئی ہو تو اسے درست کیا جا