مضامین بشیر (جلد 4) — Page 526
مضامین بشیر جلد چهارم 526 ہے۔1290 ھجری ایک معین تاریخ سے اور اس حساب سے 1833 ء کی پیدائش ثابت ہوتی ہے۔دوسرا اہم واقعہ آپ کے والد ماجد کے انتقال کا ہے۔انسانی فطرت کو مد نظر رکھتے ہوئے اس وقت کے متعلق جو رائے ہو وہ بھی زیادہ وزن دار مجھنی چاہئے۔سو اس کے متعلق آپ واضح الفاظ میں فرماتے ہیں کہ والد ماجد کی وفات کے وقت آپ کی عمر چالیس سال کے قریب تھی اور اپنے والد صاحب کی وفات 1874ء میں معین فرما دی۔خلاصہ میرے نزدیک یہ نکلا کہ 34-1833ء صحیح سن ولادت قرار دیا جا سکتا ہے۔واللہ اعلم بالصواب اخبار الفضل قادیان 3 ستمبر 1933 ء) حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کا نامہ گرامی مکرم اخویم عرفانی صاحب السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ الله وَبَرَكَاتُهُ کل مورخہ 34-1-9 کو عزیزم مکرم شیخ محمود احمد صاحب کے ہاتھ الحکم کا تازہ پر چہ وصول کر نہایت درجہ خوشی ہوئی۔اللہ تعالیٰ اس اقدام کو مبارک کرے۔الحکم سلسلہ کا سب سے پہلا اخبار ہے اور اس کے دوبارہ جاری ہونے سے طبع ہر احمدی کے دل میں ایک خوشی کی لہر پیدا ہوتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام الحکم اور البدر کو اپنے سلسلہ کے لئے دو باز و قرار دیا کرتے تھے اور اس میں کیا شک ہے کہ ان ہر دو اخباروں نے حضرت مسیح موعود کے زمانہ میں عظیم الشان خدمت سرانجام دی ہے۔اب بھی اگر الحکام کے اس نئے دور میں مندرجہ بالا کام کے لئے ہی اخبار کو وقف رکھا جائے تو نا مناسب نہ ہوگا۔میرا یہ مطلب نہیں کہ الحکم کے کالم دوسرے امور کے لئے بند ہوں بلکہ غرض یہ ہے کہ زیادہ اور مخصوص توجہ مندرجہ بالا کام کی طرف رہے تو انشاء اللہ بہت مفید رہے گا۔بہر حال الحکم کے اس دور جدید نمبر کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔اللہ تعالیٰ اسے سلسلہ کے لئے اور جاری کرنے والوں کے لئے با برکت کرے۔آمین (محرره 10 جنوری 1934 ء) اخبار الحکم قادیان 21 جنوری 1934 ء)