مضامین بشیر (جلد 4) — Page 306
مضامین بشیر جلد چهارم 306 مروز قوم من نشاسد مقام من روزے بگریہ یاد کند وقت خوشترم (ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 184) یعنی آج میری قوم نے میرے مقام کو نہیں پہچانا لیکن وہ دن آتا ہے کہ میرے مبارک اور خوش بخت زمانہ کو یاد کر کر کے لوگ رویا کریں گے۔یا درکھنا چاہئے کہ اس جگہ قوم سے جماعت احمد یہ مراد نہیں کیونکہ وہ تو حضرت مسیح موعود پر ایمان لا کر حضور کو شناخت کر چکی اور پہچان چکی ہے ( گو مختلف احمدیوں کی شناخت کے معیار میں بھی فرق ہے) بلکہ اس جگہ قوم سے دوسرے مسلمان اور عیسائی اور ہندو اور بدھ اور سکھ اور دنیا کی تمام دوسری اقوام مراد ہیں جو اس وقت تک آپ کی شناخت سے محروم ہیں۔یہ وہی دردناک ڈرامہ ہے جو ہر مرسل ربانی اور مامور یزدانی کے منکروں نے اپنے اپنے وقت میں کھیلا کہ جب کسی روحانی مصلح نے خدا کی طرف سے ہو کر اصلاح خلق کا دعوی کیا اور اس کا دل دنیا کی ناپاکیوں پر پکھل کر خدا کے حضور جھکا اور دنیا میں ایک پاک تبدیلی کا متمنی ہوا تو اس کی قوم نے اس کی مخالفت کی اور اس پر ہنسی اڑائی اور اس کے مقابلہ پر ڈٹ گئی اور اسے تباہ کرنے کے در پے ہو گئی۔لیکن جب مخالفت کا ابتدائی زمانہ گزر گیا تو بعد کی نسلوں میں آہستہ آہستہ مدعی کی صداقت کا شعور پیدا ہونے لگا اور اولاً عمومی قدرشناسی اور بعدہ معین تصدیق کے جذبات اُبھر نے شروع ہوئے اور دن بدن ترقی کرتے گئے۔چنانچہ حضرت بانی سلسلہ احمد یہ اپنے نامور پیشر و حضرت مسیح ناصری کی مثال دے کر فرماتے ہیں اور غور کرو کس شان سے فرماتے ہیں کہ۔مجھ سے پہلے ایک غریب انسان مریم کے بیٹے سے یہودیوں نے کیا کچھ نہ کیا۔اور کس طرح اپنے گمان میں اُس کو سولی دے دی۔مگر خدا نے اس کو سولی کی موت سے بچایا یا بعد میں ) وہ وقت آیا کہ۔۔۔وہی یسوع مریم کا بیٹا اس عظمت کو پہنچا کہ اب چالیس 40 کروڑ انسان اس کو سجدہ کرتے ہیں اور بادشاہوں کی گردنیں اس کے نام کے آگے جھکتی ہیں۔سومیں نے اگر چہ یہ دعا کی ہے کہ یسوع ابن مریم کی طرح شرک کی ترقی کا میں ذریعہ نہ ٹھہرایا جاؤں اور میں یقین رکھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ ایسا ہی کرے گا لیکن خدا تعالیٰ نے مجھے بار بار خبر دی ہے کہ وہ مجھے بہت عظمت دے گا اور میری محبت دلوں میں بٹھائے گا اور میرے سلسلہ کو تمام زمین میں پھیلائے گا اور سب فرقوں پر میرے فرقہ کو غالب کرے گا اور میرے فرقہ کے لوگ اس قدر علم اور معرفت میں کمال حاصل کریں گے کہ اپنی سچائی کے نور اور اپنے دلائل اور نشانوں کے رُو سے سب کا