مضامین بشیر (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 64 of 584

مضامین بشیر (جلد 4) — Page 64

مضامین بشیر جلد چهارم 64 چاہتی ہے کہ ان کو کھا جائے اور ہر ایک دشمن ان پر دانت پیتا ہے مگر وہ جو ان کا دوست ہے ہر ایک ہلاکت کی جگہ سے ان کو بچاتا ہے اور ہر ایک میدان میں ان کو فتح بخشتا ہے۔۔اگر تم خدا کے ہو جاؤ گے تو یقینا سمجھو کہ خدا تمہارا ہی ہے۔تم سوئے ہوئے ہو گے اور خدا تمہارے لئے جاگے گا۔تم دشمن سے غافل ہو گے اور خدا اسے دیکھے گا اور اس کے منصوبے کو توڑے گا۔تم ابھی تک نہیں جانتے کہ تمہارے خدا میں کیا کیا قدرتیں ہیں خدا ایک پیارا خزانہ ہے اس کی قدر کرو کہ وہ تمہارے ہر ایک قدم پر تمہارا مددگار ہے۔تم بغیر اس کے کچھ بھی نہیں اور نہ تمہارے اسباب اور تدبیریں کچھ چیز ہیں۔“ کشتی نوح روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 20-22) خدا کرے کہ ہمیں اور ہماری نسلوں کو اور تمام بچے احمدیوں کو قیامت تک خدا کی یہ غیر معمولی نصرت حاصل رہے۔آمِينَ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ - وَاخِرُ دَعُونَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ (محررہ 15 اپریل 1960 ء ) (روز نامہ الفضل ربوہ 19 اپریل 1960ء) مخیر حضرات توجہ فرمائیں یہ ایام مستحق طلباء کی خاص امداد کے ہیں آج کل مختلف جماعتوں میں سالانہ امتحان شروع ہیں اور بعض کے شروع ہونے والے ہیں۔اس موقع پر پاس ہونے والے طلباء اور طالبات کو کتابوں وغیرہ کے لئے ضرورت ہوتی ہے۔گزشتہ سالوں میں کئی غریب بچے اور بچیاں اس قسم کی امداد کے ذریعہ ترقی کر کے جماعت کے مفید وجود بن چکے ہیں۔پس جو احباب اس کارِ خیر میں حصہ لے کر ثواب کمانا چاہیں وہ حسب توفیق اور حسب حالات اس کام کے لئے امداد بھیجوا کر عنداللہ ماجور ہوں۔آج کل اس قسم کی امداد کی درخواستیں آنی شروع ہوگئی ہیں اور آئندہ ایک دو ماہ میں زیادہ کثرت سے آئیں گی۔ہمارے آقاصلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ مَنْ كَانَ فِي عَوْنِ أَخِيْهِ كَانَ اللَّهُ فِي عَوْنِہ۔یعنی جو شخص اپنے بھائی کی امداد کرتا ہے اللہ اس کے اس فعل پر خوش ہو کر اس کی امدادفر ما تا