مضامین بشیر (جلد 4) — Page 523
مضامین بشیر جلد چهارم 523 دوسری جگہ فرماتے ہیں۔ٹھیک 1290ھ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ عاجز شرف مکالمہ مخاطبہ پا چکا تھا“۔(حقیقۃ الوحی صفحہ 199 ) گویا کہ 1290ھ میں آپ کی عمر چالیس برس ہو چکی تھی۔آپ کی وفات 1326ھ میں ہوئی۔گویا قمری حساب سے پورے 36 برس آپ شرف مکالمہ و مخاطبہ الہیہ سے ممتاز رہے۔شمسی حساب سے 35 سال۔اس طرح آپ کی تاریخ پیدائش 1833 ء ثابت ہوئی۔1835 ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم صفحہ 97 پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔” میری عمر 70 برس کے قریب ہے۔یہ کتاب اندرونی شہادت سے ثابت ہے کہ 1905ء میں لکھی گئی ( سید احمد علی صاحب نے جو حوالہ اس ضمن میں دیا ہے وہ درست نہیں۔گو دوسرے مقامات سے یہ ثابت ہے ) اس لئے آپ کی تاریخ پیدائش 1835 ء معلوم ہوئی۔ریویو بابت نومبر دسمبر 1903 ، صفحہ 479 پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔”میری عمر 70 سال کے قریب ہے۔حالانکہ ڈوئی صرف 55 سال کی عمر کا ہے۔اسی طرح تتمہ حقیقۃ الوحی صفحہ 71 پر فرماتے ہیں۔” میری طرف سے 23 اگست 1903 ء کو ڈوئی کے مقابل پر انگریزی میں یہ اشتہار شائع ہوا تھا۔جس میں یہ فقرہ ہے کہ میں عمر میں 70 برس کے قریب ہوں۔اور ڈوئی جیسا کہ وہ بیان کرتا ہے۔پچاس برس کا جوان ہے۔ان دونوں حوالوں سے نتیجہ نکالتے وقت ایک تیسرا حوالہ بھی جو اسی کے متعلق ہے مگر کچھ پہلے کا ہے مدنظر رکھنا چاہئے۔اور وہ یہ ہے۔”میری عمر غالبا 66 سال سے بھی کچھ زیادہ ہے“۔( ریویو اردو ستمبر 1903 ، صفحہ 346) اس سے معلوم ہوتا ہے کہ 66 سال سے کچھ زیادہ “۔اگر اس وقت آپ کی عمر 67 سال سمجھی جائے تو تاریخ پیدائش 1835 بنی۔$1834 کتاب البریہ سے جو عبارت سیرۃ المہدی حصہ اول میں نقل کی گئی ہے اس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔