مضامین بشیر (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 519 of 584

مضامین بشیر (جلد 4) — Page 519

مضامین بشیر جلد چہارم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تاریخ پیدائش 519 حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم نے مولانا عبد الرحیم صاحب در دایم اے مبلغ انگلستان کا حسب ذیل مضمون اپنے ان الفاظ کے ساتھ اشاعت کے لئے مرحمت فرمایا ہے۔مگر می مولوی عبدالرحیم صاحب در دایم۔اے مبلغ لندن نے ایک مضمون حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی عمر اور تاریخ پیدائش کی تعیین کے متعلق لندن سے ارسال فرمایا۔مجھے دردصاحب نے اجازت دی ہے کہ اگر مناسب ہو تو مضمون میں تبدیلی کر لی جائے لیکن چونکہ مضمون بہت محنت اور تحقیق کے ساتھ لکھا ہوا ہے اور ایسے حقیقی مضامین میں رائے کا اختلاف چنداں قابل لحاظ نہیں ہوتا اس لئے باوجود اس مضمون کے بعض حصص سے اختلاف رکھنے کے میں اسے بغیر کسی تبدیلی کے آپ کی خدمت میں بغرض اشاعت ارسال کرتا ہوں ذیل میں مذکورہ بالا مضمون شکریہ کے ساتھ درج کیا جاتا ہے (ایڈیٹر ) الفضل مورخہ 11 جون 1933 ء اور 18 جون 1933ء میں سید احمد علی صاحب نے حضرت مسیح موعودؓ کی عمر کے متعلق بہت مفید حوالے جمع کئے ہیں اور مکرمی مولوی اللہ دتا صاحب (ابوالعطاء جالندھری۔ناقل) نے اپنی کتاب تفہیمات ربانیہ میں صفحہ 100 سے 112 تک آپ کی عمر کے متعلق عالمانہ بحث کی ہے لیکن دونوں صاحبوں نے اہلحدیث مجریہ 26 مئی 1933 ء اور مولوی صاحب نے عشرہ کاملہ کا جواب دیا ہے۔میرے نزدیک آپ کی عمر کا سوال ایسا ہے کہ اسے مستقل حیثیت سے فیصلہ کرنے کی کوشش کرنا چاہئے۔عمر کے متعلق الہامات الهام ثَمَانِينَ حَوْلاً أَوْ قَريباً مِنْ ذَالِكَ اَوْ تَزيدُ عَلَيْهِ سَنِيْئًا وَ تَرَىٰ نَسُلاً بَعِيداً ( اربعین نمبر 3 طبع دوم صفحہ 36۔اور ضمیمہ تحفہ گولڑو یہ طبع دوم صفحہ 29) اور الہام وَ تَرى نَسُلاً بَعِيداً وَ لِنُحْيِيَنَّكَ حَيوةً طَيِّبَةً ثَمَانِينَ حَوْلاً أَوْ قَريباً مِنْ ذَالِكَ (ازالہ اوہام حصہ دوم طبع اول صفحہ 634 (635) کا مطلب حضرت مسیح موعود نے مندرجہ ذیل الفاظ میں بیان فرما دیا ہے۔”جوظاہر الفاظ وحی کے وعدہ کے متعلق ہیں وہ تو 74 اور 86 کے اندراندر غم کی تعین کرتے ہیں، ( ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم صفحه 97) پس اگر آپ کی عمر نشسی یا قمری حساب سے اس کے اندر اندر ثابت ہو جائے تو یہ الہامات پورے ہو