مضامین بشیر (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 497 of 584

مضامین بشیر (جلد 4) — Page 497

مضامین بشیر جلد چهارم 497 مناظرہ میں بھی خدا نے اپنے فضل سے حضرت کا سر صلیب علیہ السلام یعنی مسیح محمدی کے شاگرد کو نمایاں فتح عطا کی اور پادری عبدالحق صاحب یہ مناظرہ درمیان میں ہی نامکمل چھوڑ کر کنارہ کشی اختیار کر گئے۔چونکہ آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک بڑا کام کسر صلیب بھی تھا اور حضور نے مسیحیت کے خلاف شاندار فاتحانہ مجاہدہ کا رنگ پیدا کر کے اپنے مخالفوں تک سے فتح نصیب جرنیل کا لقب حاصل کیا۔اس لئے ہماری جماعت کے دوستوں کو چاہئے کہ وہ بھی مسیحیت کے مطالعہ کی طرف خاص توجہ دیں تا کہ دنیا بھر میں کسر صلیب کا کام شاندار رنگ میں پورا ہو جائے۔میں امید کرتا ہوں کہ مولوی ابوالعطاء صاحب کی یہ کتاب جو تحریری مناظرہ کے نام سے چھپی ہے انشاء اللہ اس کام کے لئے مفید ثابت ہوگی۔پس دوستوں کو اس سے فائدہ اٹھانا چاہئے تاکہ ” کا سر صلیب“ کا ہر شاگرد بھی کسر صلیب کے کام میں اپنی توفیق اور طاقت کے مطابق حصہ دار بن جائے۔( محررہ 17 اپریل 1963 ء ) (روز نامہ الفضل 20 اپریل 1963ء) 13 علم دین سیکھو اور پھر اسے دلیری مگر موعظہ حسنہ کے رنگ میں اپنے عزیزوں اور دوستوں تک پہنچاؤ خدام الاحمدیہ کی دسویں مرکزی تربیتی کلاس پر پیغام مورخہ 19 اپریل کو خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے زیر اہتمام مرکزی تربیتی کلاس کے موقع پر حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کا مندرجہ ذیل پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔مجھے معلوم ہوا ہے کہ خدام الاحمدیہ کے شعبہ تعلیم کی طرف سے سالانہ تربیتی کلاس عنقریب شروع ہو رہی ہے۔سو میرا احمدی نوجوانوں کے لئے یہ پیغام ہے کہ وہ دین کا علم سیکھیں اور پھر اس علم کو دلیری مگر حکمت اور موعظہ حسنہ کے رنگ میں اپنے عزیزوں اور دوستوں اور ہمسایوں تک پہنچائیں۔دین کوئی فلسفہ نہیں ہے بلکہ دین کی اصل غرض مومنوں میں نیکی اور قوت عمل پیدا کرنا ہے۔پس خدام الاحمدیہ کو چاہئے کہ اپنے اندر قوت عمل پیدا کریں اور ایمان کے معاملہ میں ایسی جرات دکھا ئیں کہ کوئی چیز ان کے مقابلہ پر نہ ٹھہر سکے۔