مضامین بشیر (جلد 4) — Page 495
مضامین بشیر جلد چہارم 495 سکے۔جو امید وار نظر ثانی نہیں کرتے اور جلدی جلدی پر چہ لکھ کر نظر ثانی کے بغیر امتحان کے کمرہ سے نکل جاتے ہیں وہ بڑا نقصان اٹھاتے ہیں۔یہ امر خوشی کا موجب ہے کہ کچھ عرصہ سے ہماری جماعت کے بچوں اور بچیوں کے نتائج بہت اچھے نکل رہے ہیں۔اور ان کا معیار دن بدن بلند ہوتا جاتا ہے۔مگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام والی بشارت حاصل کرنے کے لئے میں کہتا ہوں کہ۔نرخ بالا کن که ارزانی ہنوز ( محررہ 14 مارچ 1963ء) (روز نامه الفضل 16 مارچ 1963ء) ایک درویش کا ارادہ حج معلوم ہوا ہے کہ قادیان کے ایک درویش چوہدری مبارک علی صاحب کا بھارت میں والدہ صاحبہ مرحومه شیخ محمد صدیق صاحب بانی کی طرف سے حج بدل کا قرعہ نکل آیا ہے اور وہ اس سال بیت اللہ کے حج کے لئے وسط اپریل میں روانہ ہونے والے ہیں۔سو دوست اپنے اس بھائی کے لئے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ انہیں خیریت کے ساتھ لے جائے اور خیریت کے ساتھ واپس لائے اور انہیں حج کے تمام مناسک خیر و خوبی کے ساتھ سرانجام دینے کی توفیق دے اور اسلام کی ترقی کے لئے دعاؤں کا بہترین موقع عطا فرمائے۔میں نے ان سے یہ بھی کہا ہے کہ اگر مدینہ منورہ جانے کا موقع میسر آئے تو رسول پاک صلے اللہ علیہ وسلم کے روضہ مبارک پر میری طرف سے محبت بھرا سلام عرض کریں اور بیت اللہ کا ایک طواف میری طرف سے بھی ادا کریں۔اللہ تعالیٰ ان کے ساتھ ہو۔دوست ان کے لئے اور والدہ صاحبہ مرحومہ محترم بانی صاحب کے بلندی درجات کے لئے دعا فرمائیں۔( محررہ 2 اپریل 1963 ء ) ( روزنامه الفضل 5 اپریل 1963ء)