مضامین بشیر (جلد 4) — Page 492
مضامین بشیر جلد چهارم 492 ملک میں بہت سی اچھی اچھی نرسریاں بھی موجود ہیں ان سے بھی فائدہ اٹھایا جائے۔(3) احمد یہ ہوٹل لاہور کے متعلق صدر انجمن احمد یہ اور صدر صاحب نگران بورڈ کی رپورٹ پیش ہوئی۔فیصلہ ہوا کہ مناسب یہی ہے کہ اب بھی مشاورت میں پیش ہونے والی تجویز میں خریدا راضی برائے احمد یہ ہوٹل کے لئے ایک لاکھ روپیہ کی رقم مشروط بآمد رکھ دی جائے۔اس سے تحریک میں نفسیاتی زور پیدا ہو جاتا ہے۔احمد یہ ہوٹل لاہور جلد قائم ہو جانا چاہئے۔(4) تجارتی و صنعتی امور کے متعلق ابتدائی رپورٹ پیش ہوئی۔اس کے متعلق اصل رائے تو اس وقت دی جاسکے گی جب ایک دوا جلاسوں کے بعد عملی کام شروع ہوگا۔(5) سیمینار اصلاح وارشاد کے متعلق رپورٹ پیش ہوئی۔اس کے انعقاد کا مناسب موقع یہ تھا کہ جلسہ سالانہ کے علاوہ کسی دوسرے وقت میں ایسا انعقاد کیا جائے۔اور مربیوں کے علاوہ خاص خاص امراء اور بعض دیگر اہل الرائے دوستوں کو بھی بلایا جائے۔آئندہ اس کا خیال رکھا جائے۔(6) بے پردگی کے متعلق نظارت امور عامہ کی رپورٹ کے ذریعہ امیر ضلع پشاور کا خط پڑھ کر سنایا گیا۔بے پردگی کے متعلق پشاور کے بعض احمدیوں کے بارے میں رپورٹ پیش ہوئی۔ناظر صاحب امور عامہ کو چاہئے کہ رجسٹر ڈ خطوط کے ذریعہ ان احمدیوں کو مناسب الفاظ میں غیرت دلائیں اور حضرت صاحب کے خطبہ کا حوالہ دے کر پر زور تحریک کریں کہ وہ اپنے گھروں میں اسلامی پردے کو رائج کریں۔انہیں لکھ دیا جائے کہ بصورت دیگر جماعتی مفاد کے پیش نظر ایکشن لیا جائے گا۔تین ماہ کے بعد پھر ان کے متعلق رپورٹ پیش ہو کہ انہوں نے اصلاح کرلی ہے یا نہیں؟ نیز ناظر صاحب اصلاح وارشاد کو نظارت امور عامہ کی طرف سے بند لفافے میں ان اصحاب کی فہرست بھجوا دی جائے اور ان سے کہا جائے کہ وہ کسی وقت پشاور جا کر انہیں نصیحت کر کے اصلاح کی کوشش کریں۔نیز ناظر صاحب امور عامہ کو چاہئے کہ حسب فیصلہ سابق کراچی اور پنڈی اور لاہور کے امراء کو بھی رجسٹر ڈ خطوط کے ذریعہ پھر تاکید کریں کہ وہ بھی اپنی جماعتوں کا جائزہ لے کر رپورٹ کریں کہ کیا وہاں جماعت میں کوئی بے پردگی کی شکایت تو نہیں پائی جاتی۔اور پھر نگران بورڈ میں رپورٹ کی جائے۔(7) نئے مہمان خانہ کی تعمیر کے متعلق رپورٹ پیش ہوئی۔فیصلہ ہوا کہ سارے حالات سننے کے بعد مناسب معلوم ہوتا ہے کہ یہ تجویز تین ماہ کے بعد پھر پیش ہوتا کہ اگر حالات میں کوئی تبدیلی پیدا ہو تو اس پر دوبارہ غور کیا جاسکے۔