مضامین بشیر (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 481 of 584

مضامین بشیر (جلد 4) — Page 481

مضامین بشیر جلد چهارم 22 481 مجھے ایک اور واقعہ یاد آیا جس میں ایک طرف مخلصین جماعت کی محبت اور عقیدت اور دوسری طرف حضرت مسیح موعود کے حسنِ تادیب و تربیت کی بڑی دلچسپ مثال ملتی ہے جیسا کہ اکثر دوست جانتے ہیں دنیا کے لوگوں میں کسی عوامی لیڈر کے ساتھ اپنی دلچسپی اور عقیدت کے اظہار کا ایک معروف طریق یہ بھی ہے کہ بعض اوقات جب کوئی ہر دلعزیز لیڈ ر کسی شہر میں جاتا ہے تو اس شہر کے لوگ اس کی گاڑی میں گھوڑے جو تنے کی بجائے اس کے اکرام و احترام کی غرض سے اس کی گاڑی میں خود لگ جاتے ہیں اور اپنے ہاتھوں سے اس کی گاڑی کو کھینچتے ہیں۔چنانچہ ایک دفعہ آخری ایام میں جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام لا ہور تشریف لے گئے تو چند جو شیلے احمدی نوجوانوں کو دنیا کی نقل میں خیال آیا کہ ہم بھی اپنے پیارے امام کو گاڑی میں بٹھا کر اس کی گاڑی کو خود اپنے ہاتھوں سے کھینچیں اور اس طرح اپنی دلی محبت اور عقیدت کا ثبوت دیں۔چنانچہ انہوں نے حضرت مسیح موعود کی خدمت میں اپنی اس خواہش کا اظہار کیا کہ آج ہم حضور کی گاڑی کو کھینچنے کا شرف حاصل کریں گے۔لیکن حضرت مسیح موعود نے اس تجویز کونا پسندیدگی کے ساتھ رڈ فر مایا اور نو جوانوں کی تربیت کے لئے فرمایا کہ۔ہم انسانوں کو حیوان بنانے کے لئے دنیا میں نہیں آئے بلکہ حیوانوں کو انسان بنانے کے لئے آئے ہیں۔روایات میاں عبدالعزیز صاحب مغل بحوالہ حیات طیبہ صفحہ 457,456) یہ ایک سادہ سا بے ساختہ نکلا ہوا کلام ہے مگر ان الفاظ سے حضرت مسیح موعود کے قلب صافی کے اُن گہرے جذبات پر کتنی لطیف روشنی پڑتی ہے جو آپ اپنے آسمانی آقا کی طرف سے لے کر دنیا میں نازل ہوئے تھے۔اگر کوئی دنیا دار انسان ہوتا تو نو جوانوں کی اس پیشکش پر خوش ہوتا اور اسے اپنی عزت افزائی سمجھتا۔مگر اس آئینہ جمال“ کی شان دیکھو کہ اس کے نزدیک اس کے نفس کی عزت کا کوئی سوال نہیں تھا بلکہ صرف اور صرف اس پیغام کی عزت کا سوال تھا جو وہ خدا کی طرف سے لے کر آیا تھا حق یہ ہے کہ اس وقت دنیا کا کثیر حصہ اپنے فطری روحانی جو ہر کو کھو کر عملاً حیوانیت کی طرف جھک گیا ہے اور مادیت کے دبیز ظلماتی پردوں میں اس کی روحانیت اس طرح چھپ گئی ہے جس طرح کہ سورج گرہن کے وقت اس کی تیز روشنی پردوں کے سایہ کے پیچھے چھپ جایا کرتی ہے۔اس لئے جب خدا نے حضرت مسیح موعود کو مبعوث فرمایا تو حضور کو یہ الہام کیا کہ - يُحْيِ الدِّينَ وَيُقِيمُ الشَّرِيعَةَ ( تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحہ 562)