مضامین بشیر (جلد 4) — Page 422
مضامین بشیر جلد چہارم 422 کے سامنے آپ کا کوئی عذر نہیں ہو گا۔خدا آپ لوگوں سے کہے گا کہ میں نے تمہیں نبوت والی پختگی کی عمر عطا کی مگر پھر بھی تم نے اپنی زندگی غفلت میں گزار دی۔یقیناً یہ انصار اللہ کے لئے ایک بڑا تازیانہ ہے اگر وہ سمجھیں اور اے کاش وہ سمجھیں۔تبلیغ اور تربیت کا بنیادی فریضہ نبیوں کے ذریعے خدا تعالیٰ ہمیشہ دو بڑے کام لیا کرتا ہے جو گویا ان کے فرائضِ منصبی کی جان ہوتے ہیں۔یعنی ایک تبلیغ اور دوسرے تربیت۔تبلیغ سے یہ مراد ہے کہ جو صداقت کسی مامور کے ذریعہ دنیا کو حاصل ہوتی ہے اسے اس کے ماننے والے دن رات کی والہانہ جد و جہد سے دوسروں تک پہنچا ئیں اور نہ سُست ہوں اور نہ تھکیں اور نہ رکیں جب تک کہ اس صداقت کو دنیا میں غالب نہ کر لیں۔دوسرا بڑا کام جو خدا تعالیٰ اپنے مامورں کے ذریعے لیا کرتا ہے وہ تربیت کا کام ہے۔یعنی جو لوگ اس کی آواز کو قبول کر کے الہی جماعت میں داخل ہو جاتے ہیں ان کے اندر وہ اپنے فرستادہ کی قوت قدسیہ کے ذریعہ نیکی اور تقویٰ اور روحانیت اور اخلاق فاضلہ پیدا کر کے دنیا میں اصلاح کا کام کرتا ہے۔یہ جماعت گویا ایک مقدس بیج بن جاتی ہے جس کے ذریعہ حق ترقی کرتا اور نیکی پھیلتی اور دنیا میں روحانیت کا انتشار ہوتا چلا جاتا ہے۔پس انصار اللہ کے بھی یہی دو بڑے کام ہیں اوّل تبلیغ اور دوسرے تربیت۔یعنی دوسروں تک حق پہنچانا اور اپنے نفوس میں نیکی اور تقویٰ پیدا کرنا۔جب سے کہ دنیا پیدا ہوئی ہے حضرت آدم سے لے کر آج تک تمام الہی ماموروں کے ذریعے یہی سلسلہ چلتا چلا آیا ہے اور میں آپ لوگوں کو جن میں یہ خاکسار خود بھی شامل ہے ہوشیار کرنا چاہتا ہوں کہ یومِ حساب کے دن ہمارا خالق و مالک ہمیں اسی معیار سے ناپے گا۔پس انصار اللہ کو چاہئے کہ چوکس ہو جائیں اور ہوشیار ہو جائیں اور اپنے نفسوں کے محاسبہ میں لگ جائیں تا کہ قیامت کے دن ہمیں شرمندہ نہ ہونا پڑے اور ہماری وجہ سے ہمارے آقا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھی ندامت نہ ہو کہ آپ کی جماعت نے آپ کے بعد کمزوری دکھائی ہے۔بلکہ میں کہوں گا کہ رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی ندامت نہ ہو کیونکہ آپ لوگ قرآنی پیشگوئی وَ آخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ کے ماتحت حضوری کی مقدس جماعت کی ایک شاخ ہیں۔میرے دل پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک حدیث پڑھ کر ہمیشہ سخت ہیبت طاری ہو جایا کرتی ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ میں قیامت کے دن اپنے بعض صحابہ کو دیکھوگا