مضامین بشیر (جلد 4) — Page 416
مضامین بشیر جلد چہارم روح سے مٹتا ہے۔ورزش جسمانی 416 میں اس جگہ ورزش جسمانی کے متعلق بھی کچھ کہنا چاہتا ہوں۔انسان کی صحت کو برقرار رکھنے کے لئے جسمانی ورزش بڑی ضروری چیز ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام پچھتر سال کی عمر میں بھی دو دو تین تین میل پیدل چلا کرتے تھے اور خوب تیز چلتے تھے اور بعض اوقات مگدریاں بھی استعمال فرماتے تھے۔اور رسول پاک کے صحابہ کی تیراندازی اور شاہسواری تو زبان زد خلائق ہے۔ایک دفعہ آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم نے چند صحابہ کو تیراندازی کرتے دیکھا تو آپ خوش ہو کر ان کے پاس کھڑے ہو گئے اور فرمایا رَمْيَا بَنِي إِسْمَعِيلَ فَإِنَّ أبَاءَ كُمُ كَانَ رَامِيًا - ( سنن ابن ماجہ کتاب الجہاد )) یعنی اے آل اسماعیل ! خوب تیراندازی کرو۔کیونکہ تمہارا باپ اسماعیل بڑا تیر انداز تھا۔دراصل صحت مند روح کے لئے صحت مند جسم بھی ضروری ہوتا ہے۔پس ورزش جسمانی کے ذریعہ اپنی محنتوں کا خیال رکھوتا کہ تم جماعت اور ملک وملت کی بہتر خدمت انجام دے سکو۔فرسٹ ایڈ ٹرینینگ مجھے مہتم مقامی خدام الاحمد یہ ربوہ کی رپورٹ سے یہ معلوم کر کے بہت خوشی ہوئی کہ انہوں نے ربوہ میں میری مشاورت والی تقریر سے متاثر ہو کر فرسٹ ایڈ ٹریننگ کی کلاس کا انتظام کیا ہے میں نے انہیں نصیحت کی ہے کہ اس کلاس کو جاری رکھیں اور جب ایک گروپ کی ٹریننگ ختم ہو جائے تو دوسرا گروپ تیار کر لیں تا کہ باری باری ربوہ کے سارے نوجوان فرسٹ ایڈ کی تربیت حاصل کر لیں۔یہ ایک ضروری ٹریننگ ہے جس کی وجہ سے انسان حادثات کے موقع پر لوگوں کی بڑی خدمت بجالا سکتا ہے پس بیرونی مقامات میں بھی جہاں ایسی ٹرینینگ کا انتظام ہو سکے وہاں اس انتظام کی کوشش کرنی چاہئے یقینا خدمت خلق کا یہ ایک بہت مفید پہلو ہے۔خدمت خلق خدمت خلق کے متعلق میں اپنی گزشتہ سال کی تقریر میں کافی بیان کر چکا ہوں یہ خدام الاحمدیہ کا ایک بہت مفید شعبہ ہے اس کی طرف جتنی بھی توجہ دی جائے کم ہے۔آگ کے حادثات اور سیلاب کے حادثات اور زلزلہ کے حادثات اور بیماریوں وغیرہ میں مخلوق خدا کی مددکو پہنچنا بڑے ثواب کا کام ہے اور مجھے خوشی ہے کہ خدام الاحمد سیہ اس معاملہ میں بڑی خوشی سے حصہ لیتے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں من