مضامین بشیر (جلد 4) — Page 408
مضامین بشیر جلد چہارم 43 خلیفہ عبدالرحیم صاحب کی اچانک وفات 408 حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے خلیفہ عبدالرحیم صاحب کی وفات کی خبر روز نامہ الفضل میں دیتے ہوئے آپ کے متعلق تحریر فرمایا۔خلیفہ عبدالرحیم صاحب، حضرت خلیفہ نورالدین صاحب جمونی کے صاحبزادے تھے جو حضرت خلیفہ اول کی وساطت سے جماعت احمدیہ میں داخل ہوئے تھے اور بہت مخلص اور قدیمی بزرگ تھے۔انہوں نے حضرت مسیح موعود کے زمانہ میں کئی موقع پر سلسلہ کی مفید خدمات سرانجام دیں۔اسی طرح ان کے صاحبزادے خلیفہ عبدالرحیم صاحب بھی بہت مخلص احمدی تھے اور جموں وکشمیر کی ریاست میں اچھے عہدوں پر فائز رہے تھے۔( محرره 13 نومبر 1962 ) روزنامه الفضل 13 نومبر 1962ء) نگران بورڈ کے تازہ اجلاس کی رپورٹ مورخہ 11 نومبر بروز اتوار نگران بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔تمام ممبران مقامی و بیرونی شریک اجلاس ہوئے اور بعد دعا ایجنڈا پر غور کیا گیا۔اس ایجنڈے میں کل پندرہ معاملات پیش تھے مگر اجلاس میں وقت کی تنگی کی وجہ سے صرف گیارہ امور کے متعلق فیصلہ ہوسکا۔خاص فیصلہ جات کا خلاصہ درج ذیل کیا جاتا ہے۔(1) احمدی احباب کے معلومات عامہ میں اضافہ کے لئے روز نامہ الفضل کا ایک صفحہ جیسا کہ شروع میں ہوتا تھا اہم ملکی اور غیر ملکی خبروں کے لئے مخصوص کیا جائے اور کوشش کی جائے کہ ایک صفحہ میں اختصار کے ساتھ تمام ضروری خبروں کا خلاصہ آجایا کرے۔(2) چونکہ ربوہ کے مہمان خانہ کی موجودہ عمارت ناقص اور نا کافی ہے اس لئے ایک کمشن مقرر کیا گیا کہ وہ نئے مہمان خانہ کی تعمیر کے لئے مناسب جگہ تجویز کر کے رپورٹ کرے۔(3) جماعت کی اقتصادی ترقی کے متعلق صدر صاحب صدر انجمن احمدیہ سے کہا گیا کہ وہ مناسب موقع پر زرعی اور تجارتی اور صنعتی ترقی کے امور پر غور کرنے کے لئے جماعت کے مناسب نمائندے بلائیں اور پھر