مضامین بشیر (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 399 of 584

مضامین بشیر (جلد 4) — Page 399

مضامین بشیر جلد چہارم 399 خدمت بہتر صورت میں بجالا سکیں۔(10) صوبائی امیر صاحب مشرقی پاکستان کی طرف سے آمدہ رپورٹ پیش ہوئی کہ مشرقی پاکستان میں جماعت احمدیہ کے مخالفین کی طرف سے بے بنیاد اعتراضوں کے علاوہ کئی طرح سے فتنہ پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔اس کے متعلق ناظر صاحب اصلاح وارشاد اور صوبائی امیر صاحب مشرقی پاکستان کو مناسب مشورہ بھجوایا گیا تا کہ وہ چوکس رہیں اور فتنے کا سد باب کرسکیں۔ضروری نوٹ۔دوستوں کو یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ ہر الہی جماعت کی مخالفت لازما ہوا کرتی ہے بلکہ قرآنی ارشاد کے مطابق یہ مخالفت الہی جماعتوں کی صداقت کی دلیل ہوتی ہے۔پس ان کو مخالفت پر گھبرانا نہیں چاہئے اور چوکس رہتے ہوئے اپنے حقوق کی حفاظت کرنی چاہئے۔اور جو جو غلط فہمیاں جماعت کے متعلق پھیلائی جاتی ہیں ان کا پورے زور کے ساتھ ازالہ کرنا چاہئے۔اور اس کے ساتھ ہی خدا پر توکل کرنا چاہئے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو جب بھی کسی جگہ سے جماعت کی غیر معمولی مخالفت کی اطلاع ملتی تھی اور بعض دوست گھبرا کر حضور کی خدمت میں لکھتے تھے تو حضور اس کے جواب میں یہی فرماتے تھے کہ گھبراؤ نہیں اور جو جائز ظاہری تدابیر خدا نے ہمیں دے رکھی ہیں ان کو اختیار کرو اور تبلیغ پر زور دو تا کہ لوگوں کی غلط فہمیاں دور ہوں۔اور فرماتے تھے کہ لوگوں کی مخالفت تو دراصل ایسی ہے جیسے کہ فصل کے لئے کھاد ہوتی ہے کیونکہ ایک طرف تو مخالفت سے جماعت کے لوگوں کی سستی دور ہوتی اور فرض شناسی پیدا ہوتی ہے اور دوسری طرف یہ مخالفت خدا کی نصرت کو بھی جذب کرتی ہے۔( محررہ 9 اکتوبر 1962ء) روزنامه الفضل 12 اکتوبر 1962ء) یقیناً آنحضرت ہی آخر الانبیاء ہیں صدق جدید کا ایک بے بنیا داعتراض مغربی افریقہ کے ملک گھانا سے وہاں کی مقامی جماعت احمدیہ کا ایک انگریزی اخبار نکلتا ہے جس کا نام گائیڈنس (Guidance) ہے۔اس اخبار کی تمبر 1962ء کی اشاعت میں ایک مختصر سا نوٹ شائع ہوا ہے جس میں حضرت سرور کائنات خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم (فداہ روحی و جنانی) کے روحانی فیوض و