مضامین بشیر (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 389 of 584

مضامین بشیر (جلد 4) — Page 389

مضامین بشیر جلد چهارم 389 المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات میں جو علامتیں بیان کی گئی تھیں وہ خدا کے فضل سے سب پوری ہو چکی ہیں۔اس پر جماعت کے بعض دوستوں میں شکر کے جذبات پیدا ہونے کی بجائے فکر کے جذبات پیدا ہوئے ہیں جو میرا مقصد نہیں تھا۔میرا مقصد تو یہ تھا کہ ایک طرف حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مصلح موعود والی پیشگوئی کے پورا ہونے کے متعلق جماعت میں شکر کے جذبات پیدا ہوں اور دوسری طرف دعا کی تحریک بھی ہو کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے خلافت ثانیہ کی برکات کو لمبا کرے کیونکہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ اِن شَكَرْتُمْ لَا زِيدَنَّكُمْ یعنی اگر تم میری نعمتوں پر شکر و کروگے تو میں اپنی نعمتوں کو بڑھاؤں گا۔میرے اس نوٹ کے تعلق میں ہمشیرہ مبارکہ بیگم صاحبہ کا مجھے ایک خط موصول ہوا ہے جو میں دوستوں کی اطلاع کے لئے درج ذیل کرتا ہوں۔ہمشیرہ صاحبہ اپنے خط میں لکھتی ہیں کہ۔آپ کا مضمون برکات خلافت کے قیام کے لئے دعاؤں پر زور دینے کے بارہ میں پڑھا عجیب بات ہے کہ یہی اشارہ اور اسی مضمون پر گزشتہ سال کراچی لجنہ امام اللہ کے جلسہ میں میں نے کچھ کہا تھا۔کیونکہ میں نے ایک دوبار محسوس کیا کہ بعض لوگ حضرت بھائی صاحب خلیفتہ اسی ایدہ کی موجودہ علالت کو بے وقت اور ان کے کاموں اور ان کے متعلق پیشگوئیوں کو ابھی تک کامل طور پر پوراشدہ نہیں سمجھتے جو ان کی غلطی ہے کیونکہ پیشگوئیاں حقیقتا پوری ہو چکی ہی۔سودل پر پتھر رکھ کر مجھے اس مضمون پر بولنا پڑا اور خدا جانے کیسے میں برابر بولتی چلی گئی۔اس تقریر کے متعلق مجھے جو یا در ہا اس کو اب لکھ کر روز نامہ الفضل میں بھجوانے کا ارادہ تھا مگر اب آپ کا مضمون آگیا اور اس کی ضرورت نہیں رہی“ سو یہی وہ صحیح تاثر ہے جو میرے نوٹ پر جماعت کے مخلصوں کے دل میں پیدا ہونا چاہئے تھا یعنی شکر اور پھر شکر اور پھر شکر اور دعا اور پھر دعا اور پھر دعا۔( محرره 29 ستمبر 1962ء) روزنامه الفضل 2 اکتوبر 1962ء) طلاق اور خلع کے معاملہ میں مرد اور عورت کے مساوی حقوق ایک احمدی خاتون نے جس کا اپنے خاوند کے ساتھ تنازعہ ہے اور ان کے فیصلہ کیلئے ایک ثالث مقرر ہو چکا ہے مجھے ایک خط لکھا ہے جس میں اپنی بے چینی کے اظہار کے علاوہ نادانی سے اسلامی تعلیم پر بھی کچھ اعتراض کر گئی ہیں۔میں نے انہیں ذیل کا جواب بھیجوایا ہے جو دوستوں کی اطلاع اور ہدایت کے لئے روز نامہ