مضامین بشیر (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 383 of 584

مضامین بشیر (جلد 4) — Page 383

مضامین بشیر جلد چہارم 383 آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی روحیں ہمیں دیکھ کر خوش ہوں کہ انہوں نے ہماری ہدایت پر عمل کیا ہے۔آمِيْنَ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ محرره 13 ستمبر 1962ء) روزنامه الفضل ربوہ 16 ستمبر 1962ء) کامیاب تبلیغ کے چارستون ایک عزیز کے خط کے جواب میں نصیحت کا خط چند دن ہوئے یورپ کے ملک ڈنمارک سے عزیز میر مسعود احمد سلمہ کا خط آیا تھا اس کے جواب میں جو مختصر ساخط میں نے ان کو لکھا ہے وہ دوسرے دوستوں کے فائدہ کے لئے ذیل میں شائع کیا جاتا ہے۔آپ کا خط محرر 62-9-11 موصول ہوا۔الحمد للہ کہ آپ نے ڈنمارک کے مشن کا چارج لے لیا ہے۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے آپ کا چارج لینا مبارک کرے اور آپ کو اس کام میں غیر معمولی کامیابی سے نوازے۔آمِينَ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ کامیابی تو اسلام اور احمدیت کے مبلغوں کے لئے ازل سے مقدر ہی ہے لیکن اس کے لئے تقدیر الہی کے علاوہ ظاہری تدبیر کا اختیار کرنا بھی ضروری ہے کیونکہ خدا کا قانون اسی طرح پر ہے کہ تقدیر اور تدبیر دونوں مل کر ہی پوری کامیابی کا رستہ کھولتے ہیں۔پس سب سے اول تو آپ کو میری نصیحت یہ ہے کہ آپ اسلام اور احمدیت کا ایسا اچھا نمونہ بننے کی کوشش کریں کہ آپ میں آپ کے زیر تبلیغ لوگوں کے لئے ایک غیر معمولی کشش پیدا ہو جائے گویا آپ ایک ایسا مقناطیس بن جائیں جولو ہے کے ٹکڑوں کو اپنی طرف کھینچتا چلا جاتا ہے۔دوسرے آپ دعاؤں پر بہت زور دیں۔مجھے حیرت ہوئی کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی ارفع شان اور اپنے بے نظیر علم کلام کے باوجود ایک جگہ لکھا ہے کہ میرے پاس تو صرف دعا کا ہتھیار ہے۔اس کے علاوہ میرے پاس کوئی ہتھیار نہیں۔گویا حضور نے اپنی ساری ظاہری کوششوں کو دعا کے مقابل پر بالکل پیچ قرار دیا۔تیسرے آپ اسلام اور احمدیت کی تعلیم کا ایسا گہرا اور بصیرت افروز مطالعہ کریں کہ اس کی بناء پر آپ