مضامین بشیر (جلد 4) — Page 372
مضامین بشیر جلد چہارم 372 احمدیت کے نوجوان تربیت کے پیاسے ہیں ان کے اندر سچائی اور روحانیت کی روح پیدا کریں اور یہ جذبہ پیدا کریں کہ گویا اسلام اور احمدیت کا سارا بوجھ ان کے کندھوں پر ہے۔منزل بہت دور کی ہے۔اور ہم بالکل شکستہ پر ہیں۔خدا کی نصرت کے سوا کوئی امید کی جھلک نہیں سوائے اس کے کہ ہمارے نو جوان اپنے اندر وہ آگ پیدا کریں جو خدائی نصرت کو کھینچتی ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو“۔( محررہ یکم مئی 1962ء) وعده جات تحریک جدید کا محاسبہ روزنامه الفضل 6 مئی 1962ء) حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کی زریں ہدایات تحریک جدید کے وعدوں میں بعض مخلصین کی طرف سے اضافے کے ساتھ دعا کی درخواست کے لئے حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کی خدمت میں پیش کی گئی۔آپ نے اس موقع پر یہ ایک نہایت قیمتی ہدایت بھی ارسال فرمائی۔اللہ تعالیٰ آپ کی کوششوں میں مزید برکت عطا کرے اور چندہ تحریک جدید میں اضافہ کرنے والوں کو جزائے خیر دے۔آپ اضافہ بلکہ وعدہ جات پر غور کرتے ہوئے یہ پہلو بھی دیکھا کریں کہ آیا کسی کا وعدہ یا اضافہ اس کی آمدن کے مناسب حال ہے؟ یہ پہلو بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہئے“ قبل ازیں آپ نے وعدہ جات تحریک جدید کے بارے میں ایک پیغام میں آپ نے تحریر فرمایا۔”صرف لہول گا کر شہیدوں میں شامل ہونے کی کوشش نہ کریں 28 ربوہ میں دار الیتامی کا قیام (روزنامہ الفضل 25 مئی 1962ء) جیسا کہ دوستوں کو علم ہے گزشتہ مجلس مشاورت میں ملک عبداللطیف صاحب ستکو ہی حال لاہور کی