مضامین بشیر (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 365 of 584

مضامین بشیر (جلد 4) — Page 365

مضامین بشیر جلد چہارم 365 المال اور دوران اجلاس میں خاکسار کے مشورہ پر اس وفد میں مولوی جلال الدین صاحب شمس ممبر صدر انجمن احمدیہ کے نام کا اضافہ بھی کیا گیا۔سوانشاء اللہ ان تین ارکان کا وفدصدرانجمن احمدیہ کی طرف سے بہت جلد مشرقی پاکستان روانہ ہو جائے گا اور ڈھاکہ کے اس اجتماع میں بھی شرکت کرے گا جو بنگال کے دوستوں کا وسط اپریل میں منعقد ہو رہا ہے۔اللہ تعالیٰ اس وفد کو بہترین کامیابی سے نوازے اور مشرقی پاکستان کے بھائیوں کے لئے مفید اور بابرکت بنائے۔آمین اس کے علاوہ انہیں ایام میں گوغالبا سفر کے آغاز کے لحاظ سے ایک دو دن بعد مرکزی کارکنوں کا ایک دوسرا وفد بھی مشرقی پاکستان کی طرف روانہ ہو رہا ہے۔جس میں عزیز مرزا مبارک احمد صاحب وکیل اعلیٰ تحریک جدید اور عزیز مرزا طاہر احمد صاحب ناظم ارشاد وقف جدید اور عزیز میر داؤ د احمد صاحب صدر خدام الاحمدیہ مرکز یہ شریک ہوں گے۔اس طرح یہ وفد مجموعی طور پر چھ ارکان پر مشتمل ہوگا اور مشرقی پاکستان کی تبلیغی اور تربیتی اور تنظیمی اور مالی ضروریات کا جائزہ لے کر مرکز میں رپورٹ کرے گا اور اپنی نگرانی میں حسب حالات مشرقی بنگال کے مرکزی عہدہ داروں کا انتخاب بھی کرائے گا اور مشرقی پاکستان کے دوستوں کو ان کی پیش آمدہ ضروریات اور مشکلات کے متعلق مشورہ بھی دے گا۔اس کے علاوہ انہیں ایام میں مولوی قدرت اللہ صاحب سنوری صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی پیشکش کی ہے کہ وہ اپنے خرچ پر مشرقی پاکستان تشریف لے جا کر دوستوں کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حالات سنائیں گے۔سوخدا کے فضل سے یہ ایک بہت نادر موقع ہے۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس وفد کے ارکان کی روح القدس سے نصرت فرمائے تا کہ وہ اسلام اور احمدیت کی بہترین خدمت بجالا سکیں۔اور مشرقی پاکستان کے دوستوں کو بھی توفیق دے کہ وہ اس وفد سے جو غیر معمولی طور پر نمائندہ حیثیت رکھتا ہے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔آمِيْنَ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ - ( محررہ 7 اپریل 1962 ء) روزنامه الفضل ربوہ 10 اپریل 1962ء)