مضامین بشیر (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 13 of 584

مضامین بشیر (جلد 4) — Page 13

مضامین بشیر جلد چهارم 13 یعنی سچے مومن کی ہر محبت اور ہر ناراضگی خدا کی محبت اور خدا کی ناراضگی کے تابع اور اسی کے واسطے سے ہوتی ہے۔چنانچہ حضرت مسیح موعودا اپنی ایک فارسی نظم میں خدا کی حقیقی محبت کا پیمانہ ان الفاظ میں بیان فرماتے ہیں کہ: ہرچہ غیرے خدا بخاطر تست آں بُت تست اے پایماں سر پُر حذر باش زیں بتان نہاں دامن دل ز دست شاں بُرہاں ( براہین احمدیہ حصہ دوم روحانی خزائن جلد 1 صفحہ 127-128) یعنی جو چیز بھی خدا کے سوا تیرے دل میں ہے وہ (اےست ایمان والے شخص ) تیرے دل کا ایک بت ہے۔تجھے چاہئے کہ ان مخفی بتوں کی طرف سے ہوشیار رہ اور اپنے دل کے دامن کو ان بچوں کی دست بُرد سے بیچا کر رکھ۔یہ ایک عجیب نظارہ ہے کہ ادھر حضرت مسیح موعود نے خدا کی خاطر دنیا سے منہ موڑا اور اُدھر خدا نے آپ کو دین و دنیا کی نعمتیں عطا کرنی شروع کر دیں۔بلکہ حق یہ ہے کہ اس نے دونوں جہاں آپ کی جھولی میں ڈال دیئے۔مگر آپ کی نظر میں خدا کی محبت اور اس کے قرب کے مقابل پر ہر دوسری نعمت بھی تھی۔چنانچہ ایک جگہ خدا کو مخاطب کر کے فرماتے ہیں: اے سر و جان و دل و هر ذره ام قربان تو بر دلم بگشا ز رحمت ہر در عرفان تو فلسفی کز عقل مے جوید ترا دیوانہ ہست دور تر هست از خردها آن ره از حریم تو ازیناں هیچ کس آگه نشد پنہان تو بر که آگه شد مشهد از احسانِ بے پایانِ تو عاشقان روئے خود را ہر دو ہر رو و عالم ے دہی عالم پیچ پیش دیده غلمان تو چشمه مسیحی روحانی خزائن جلد 20 صفحه 391-392