مضامین بشیر (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 321 of 584

مضامین بشیر (جلد 4) — Page 321

مضامین بشیر جلد چهارم 321 اس جگہ یہ اصولی بات بھی ضرور یاد رکھنی چاہئے کہ نشان نمائی اور معجزات اور کرامات کا دکھانا دراصل خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہے اور رسول یا ولی صرف خدا کی قدرت کا آلہ کار بنتا ہے۔ورنہ اسے از خود معجزہ نمائی کی طاقت حاصل نہیں ہوتی۔اسی لئے قرآن فرماتا ہے کہ إِنَّمَا الْأَيتُ عِندَ اللهِ (سوره انعام آیت 110 ) یعنی معجزات خدا کے اختیار میں ہیں۔وہ جب اور جس طرح چاہتا ہے اپنے رسولوں کے ذریعہ نشان ظاہر کرتا ہے۔مگر بعض اوقات خدا تعالیٰ کی یہ بھی سنت ہے کہ وقتی طور پر اپنے نبیوں اور رسولوں میں معجزہ نمائی کی طاقت ودیعت فرما دیتا ہے۔جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزہ شق القمر میں یا جنگِ بدر میں کافروں پر کنکروں کی مٹھی بھر کر پھینکنے کے وقت ہوا جبکہ محض آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ کے اشارے سے خارق عادت معجزے کی صورت پیدا ہو گئی۔ایسے معجزات اصطلاحی طور پر اقتداری معجزات کہلاتے ہیں اور معجزات کی دنیا میں استثناء کا رنگ رکھتے ہیں۔سو معلوم ہوتا ہے کہ اس موقع پر بھی حضرت مسیح موعود کے ساتھ یہی ہوا کہ شروع میں آپ مجسٹریٹ کے سوال پر صرف یہ اصولی بات فرما کر خاموش ہو گئے کہ ” خدا میرے ہاتھ پر نشان ظاہر فرماتا ہے۔لیکن جب خدائی غیرت جوش میں آئی اور اس نے اپنی خاص نصرت سے آپ کے اندر وقتی طور پر اقتداری معجزہ کی طاقت اور کیفیت ودیعت فرما دی تو آپ نے بڑے جوش اور جلال کے ساتھ فرمایا کہ ”جو نشان آپ چاہیں میں اس وقت دکھا سکتا ہوں“ مگر افسوس ہے کہ مجسٹریٹ کے مبہوت ہو کر خاموش ہو جانے کی وجہ سے ہم ایک بڑے نشان سے محروم ہو گئے۔10% حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اقتداری معجزات کی تشریح اپنی کتاب ” آئینہ کمالات اسلام میں فرمائی ہے جہاں آپ انسان کے روحانی سلوک کے تین مدارج یعنی فنا اور بقا اور لقا کا ذکر کرتے ہوئے لقا یعنی ملاقات الہی کے درجہ کے متعلق فرماتے ہیں کہ۔یہ لقا کا مرتبہ تب سالک کے لئے کامل طور پر متفق ہوتا ہے کہ جب ربانی رنگ بشریت کے رنگ و بو کو بتمام و کمال اپنے رنگ کے نیچے متوازی اور پوشیدہ کر دیوے جس طرح آگ لوہے کے رنگ کو اپنے نیچے ایسا چھپا لیتی ہے کہ نظر ظاہر میں بجز آگ کے اور کچھ دکھائی نہیں دیتا۔اس درجہ لقا میں بعض اوقات انسان سے ایسے امور صادر ہوتے ہیں کہ جو بشریت کی طاقتوں سے بڑھے ہوئے معلوم ہوتے ہیں اور الہی طاقت کا رنگ اپنے اندر کھتے ہیں۔جیسے ہمارے سید و مولیٰ سید الرسل حضرت خاتم الانبیاء صلے اللہ علیہ وسلم نے جنگ