مضامین بشیر (جلد 4) — Page 288
مضامین بشیر جلد چهارم 288 بھی توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنے آپ کو اس خدائی وعدہ کا مصداق بنانے میں اپنی طرف سے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں“۔۔۔۔۔۔۔روزنامه الفضل ربوہ مورخہ 5 دسمبر 1961ء) احمدیہ کالج گھٹیالیاں کے لئے امداد کی تحریک جیسا کہ احباب کو معلوم ہے گھٹیالیاں ضلع سیالکوٹ اور اس کے گردونواح کے دوستوں کی پُر زور خواہش پر صدرانجمن احمدیہ نے گھٹیالیاں کے تعلیم الاسلام ہائی سکول کو انٹر میڈیٹ کالج کے درجہ تک توسیع کرنے کی منظوری دی ہے۔اس علاقہ میں ہمارا ہائی سکول خدا کے فضل سے ایک عرصہ سے کامیاب نتائج دکھا رہا ہے اور امید کی جاتی ہے کہ انشاء اللہ انٹر میڈیٹ کالج بھی اچھے نتائج دکھائے گا اور کامیاب ثابت ہو گا۔بعض دوستوں نے اس کالج کے لئے دل کھول کر چندہ دیا ہے مگر ابھی تک اس کی عمارت کی تکمیل اور لائبریری کے قیام بلکہ ضروری عملہ کے تقرر کے لئے بھی رقم کافی نہیں۔سومیں اپنے مخیر اصحاب سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنی طاقت کے مطابق اس کالج کو مکمل کرنے کے لئے چندہ دیں اور قومی تعمیر میں حصہ لیں۔یہ علاقہ مخلص احمدیوں سے آباد ہے اور اس میں کئی دوست حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی بستے ہیں اور بعض مخلص بزرگ اپنے خدا کے حضور حاضر ہو چکے ہیں۔پس اس علاقہ کی دینی روایت کو زندہ رکھنا ہما را جماعتی فرض ہے۔اچھی درس گاہوں کا قیام ہمیشہ جماعتی مضبوطی کا موجب ہوا کرتا ہے اور اچھے ماحول میں تعلیم پانے والے نوجوان آئندہ چل کر جماعتی ذمہ داریوں کو اٹھانے کی اہلیت پیدا کر لیتے ہیں۔پس مخیر دوست آگے آئیں اور اپنی بلند ہمت سے اس کالج کو نہ صرف اچھی بنیاد پر قائم کر دیں بلکہ ایک مثالی درس گاہ بنادیں۔وَمَا ذَالِكَ عَلَى اللَّهِ بِعَزِيزِ - روزنامه الفضل ربوہ مورخہ 13 دسمبر 1961ء) ہمارا 1 7 واں جلسہ سالانہ اور جماعت احمدیہ کی ذمہ داری جماعت احمدیہ کا جلسہ سالانہ بالکل سر پر آ گیا ہے اور یہ غالباً ہمارا اکہتر واں (71) جلسہ سالانہ ہوگا۔انسانی زندگی کے لحاظ سے تو یہ عرصہ بڑھاپے کی عمر سے تعلق رکھتا ہے لیکن قوموں کی زندگی کے لحاظ سے