مضامین بشیر (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 263 of 584

مضامین بشیر (جلد 4) — Page 263

مضامین بشیر جلد چهارم میں حصہ دار بن کر خدا کے سامنے سرخرو ہو اور اس کی نعمتوں کا وارث بنے۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔( محرره 23 ستمبر 1961 ء) 263 روزنامه افضل 18 اکتوبر 1961ء) نگران بورڈ کا اجلاس منعقدہ یکم اکتوبر 1961ء بعض اہم اصلاحی فیصلہ جات نگران بورڈ کا چھٹا اجلاس یکم اکتوبر 1961ء کو وکیل المال تحریک جدید ربوہ کے کمرے میں منعقہ ہوا۔تمام ممبران یعنی شیخ بشیر احمد صاحب اور مرزا عبدالحق صاحب سرگودھا اور چوہدری محمد انور حسین صاحب شیخوپورہ اور شیخ محمد احمد صاحب لائکپور (فیصل آباد ) اور صدر مجلس وقف جدید اور صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب صدر ، صدر انجمن احمد یہ ربوہ اور حافظ عبدالسلام صاحب قائم مقام وکیل اعلیٰ تحریک جدید ربوہ اور خاکسار مرزا بشیر احمد شریک اجلاس ہوئے۔(1) دعا کے بعد سب سے پہلے حضرت خلیفہ المسح الانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا تونی ارشاد محررہ 61-9-16 جس میں حضور نے نگران بورڈ کے متعلق وضاحت فرمائی کہ اسے ہر صیغہ کا معائنہ کرنے اور نگرانی کرنے اور مسلوں کو دیکھنے کا اختیار ہے پڑھ کر سنایا گیا اور ریکارڈ کیا گیا۔(2) اس کے بعد نگران بورڈ نے اتفاق رائے سے اس دلی خوشی کا اظہار کیا کہ گوجرانوالہ میں جو چار ضلعوں کے خدام کا تربیتی اجتماع گزشتہ دنوں ہوا ہے وہ خدا کے فضل سے بہت کامیاب رہا ہے اور اس کی وجہ سے اس علاقے کے نو جوانوں میں نئی زندگی کی لہر اور کام کا نیا جذبہ پیدا ہوا ہے۔نگران بورڈ تجویز کرتا ہے کہ اس قسم کے اجتماعات مختلف مرکزوں میں ضرور وقفے وقفے کے ساتھ ہوتے رہنے چاہئیں تا کہ جماعت کی بیداری اور نو جوانوں کی تربیت کا موجب ہوں۔اسی طرح جو اجتماع عہدیداران جماعت ضلع شیخو پورہ کا گزشتہ دنوں میں شیخو پورہ میں ہوا ہے وہ بھی خدا کے فضل سے بہت کامیاب اور مفید اور نتیجہ خیز رہا ہے۔اسی طرح کراچی اور راولپنڈی اور دیگر مقامات کے اجتماعات بھی ایک عرصہ سے بفضلہ تعالیٰ نہایت کامیاب نتائج پیدا کر رہے ہیں۔فیصلہ کیا گیا کہ نگران بورڈ کی طرف سے جماعت میں تحریک کی جائے کہ خدام اور