مضامین بشیر (جلد 4) — Page 262
مضامین بشیر جلد چہارم اپنے قلم سے نوٹ کئے ہوئے تھے جو میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھے ہیں۔(محرره 6 جولائی 1961 ء) 262 روزنامه الفضل ربوہ 8 اکتوبر 1961 ء) ہفتہ تحریک جدید کے موقع پر اہل ربوہ کے نام پیغام دوستو اپنی ذمہ داری کو پہچانو اور تبلیغ اسلام کیلئے بڑھ چڑھ کر چندہ دو مکر می جنرل سیکرٹری صاحب تحریک جدید لوکل انجمن احمد یہ ربوہ السلام عليكم ورحمة الله وبركاته آپ نے تحریک جدید کے ہفتہ کے لئے جو کم اکتوبر سے شروع ہورہا ہے مجھ سے کوئی پیغام مانگا ہے۔پیغاموں کے مطالبہ میں غیر معمولی کثرت پیدا ہو جانے کی وجہ سے میں ڈرتا ہوں کہ یہ بھی ایک رسم بن کر نہ رہ جائے۔اور جہاں رسم بنتی ہے وہاں عام طور پر حقیقت غائب ہو جایا کرتی ہے۔لیکن چونکہ تحریک جدید کے چندہ سے دنیا بھر میں تبلیغ اسلام کا شاندار کام ہو رہا ہے جو حضرت مسیح موعود کی بعثت کا عین مقصد ہے اس لئے میں ثواب کی خاطر سے شریک ہورہا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ اس ہفتہ کو کامیاب بنائے اور مومنوں کے دلوں پر اس رنگ میں فرشتوں کا نزول ہو کہ خدا کے رستہ میں تبلیغ اسلام کی خاطر زیادہ سے زیادہ قربانی کرنے کے لئے تیار ہو جائیں۔یہ کام بہر حال جماعت احمدیہ کا ہے اگر ہم اس کام کو نہیں کریں گے اور اس بوجھ کو نہیں اٹھا ئیں گے تو خدا تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے کہ پھر میں تم سے اس نعمت کو چھین کر کسی اور کے سپرد کر دوں گا۔پس دوستو! اپنی ذمہ داری کو پہچانو اور تبلیغ اسلام کے لئے بڑھ چڑھ کر چندہ دو۔جن دوستوں نے ابھی تک تحریک جدید کا چندہ نہیں لکھایا وہ آگے آئیں اور اپنی حیثیت اور اخلاص کے مطابق اپنا وعدہ لکھا ئیں بلکہ ممکن ہو تو وعدہ کے ساتھ ہی ادا ئیگی بھی کر دیں۔اور جن دوستوں نے وعدہ تو لکھایا ہوا ہے مگر وہ وعدہ ان کی حیثیت کے مطابق نہیں وہ اپنے وعدہ کی رقم کو بڑھا کر اپنے اخلاص کا ثبوت دیں اور صرف لہولگا کر شہیدوں میں شامل ہونے کی کوشش نہ کریں۔اور جن دوستوں نے وعدہ تو لکھایا ہوا ہے اور وعدہ ہے بھی ان کی حیثیت کے مطابق مگر ابھی تک انہوں نے اپنے وعدہ کی رقم ادا نہیں کی وہ جلد تر اپنے وعدہ کی رقم ادا کر کے اس ذمہ داری سے سبکدوش ہو جائیں۔اسلام کا غلبہ تو بہر حال ہوکر رہے گا مگر خوش قسمت ہے وہ انسان جو اس غلبہ