مضامین بشیر (جلد 4) — Page 255
مضامین بشیر جلد چهارم 255 صاحب کا علم ہو کہ وہ کون صاحب ہیں تو ان کو نصیحت کریں کہ آئندہ اس قلمی نام سے اجتناب کریں تا کوئی مزید غلط نہیں نہ پیدا ہو۔خاکسار - مرزا بشیر احمد 14 اکتوبر 1961ء روزنامه الفضل ربوہ 21 اکتوبر 1961ء)۔۔۔۔۔۔خدام الاحمد یہ راولپنڈی ڈویژن کے اجتماع پر پیغام مجالس خدام الاحمدیہ راولپنڈی کے چوتھے سالانہ اجتماع کے موقع پر حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے مندرجہ ذیل پیغام ارسال فرمایا: ” برادران خدام الاحمد یہ راولپنڈی ڈویژن ! السلام عليكم ورحمة الله وبركاته آپ صاحبان کی طرف سے صوفی رحیم بخش صاحب قائد علاقائی کا خط موصول ہوا جس میں مجھ سے حسب سابق خدام کے اجتماع کے لئے پیغام کی خواہش کی گئی ہے۔اول تو میں آج کل بیمار ہوں دوسرے میں ڈرتا ہوں کہ یہ پیغام طلبی اور پیغام رسانی کا سلسلہ کہیں ایک رسم بن کر نہ رہ جائے اور رسموں سے میں بہت گھبراتا ہوں اور اپنے عزیزوں کو بھی اس سے بچانا چاہتا ہوں۔لیکن چونکہ راولپنڈی کی جماعت ان جماعتوں میں سے ہے جن کے ساتھ مجھے خاص محبت ہے اس لئے بادل نخواستہ ان کی خواہش کو پورا کر رہا ہوں۔اگر آئندہ اس سلسلہ کو سال وار کی بجائے گاہے گاہے کی حد تک محدود رکھا جائے تو زیادہ مناسب ہوگا یا پیغام بھیجنے والے اصحاب کے انتخاب میں ہر سال تبدیلی ہوتی رہے تاکہ ان کے پیغام باسی نہ ہونے پائیں اور تازگی کی مہک قائم رہے۔بہر حال اس وقت میرا پیغام یہی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مبارک زمانہ سے روز افزوں دوری کی وجہ سے نیز حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کی بیماری کے نتیجہ میں جماعت کے ایک طبقہ میں تربیت کے لحاظ سے کمزوری پیدا ہو رہی ہے۔دوسری طرف جوں جوں نسلی احمدیوں کی تعداد بڑھ رہی ہے توں توں اس کمزوری کی رفتار بھی لازما تیز ہوتی جارہی ہے۔ان حالات میں آپ لوگوں کا فرض ہے کہ زیادہ توجہ دے کر اور خاص انتظامات کر کے اس کمی کو پورا کرنے کی کوشش کریں۔