مضامین بشیر (جلد 4) — Page 212
مضامین بشیر جلد چهارم 212 نیز جو تجاویز مختلف دوستوں کی طرف سے نگران بورڈ کے غور کے لئے آئی تھیں وہ اطلاع کی غرض سے بورڈ کے اجلاس میں پڑھ کر سنائی گئیں۔ان پر غور انشاء اللہ آئندہ اجلاسوں میں ہوگا۔فی الحال بورڈ کے اس فیصلہ کا اعلان کیا جاتا ہے کہ اگر کسی جماعت یا کسی دوست کو صدر انجمن احمد یہ یا مجلس تحریک جدید یا مجلس وقف جدید کے متعلق کوئی اعتراض ہو یا کوئی نقص نظر آئے تو انہیں چاہئے کہ سب سے پہلے اپنا اعتراض لکھ کر صیغہ کے ناظر یا وکیل یا افسر کے نام بھجوائیں۔(اگر مناسب سمجھیں تو بے شک اس کی نقل اطلاع کی غرض سے صدر صاحب صدر انجمن احمد یہ یا پریذیڈنٹ صاحب تحریک جدید یا صدر مجلس وقف جدید کو بھی بھجوادیں تا کہ ان کے علم میں بھی یہ بات آجائے ) اس کے بعد اگر مناسب وقت گزر جانے کے باوجود صیغہ متعلقہ اس معاملہ کی طرف توجہ نہ دے یا توجہ تو دے مگر اس کا فیصلہ اعتراض کرنے والے دوست کی نظر میں تسلی بخش نہ ہو تو اس کے بعد نگران بورڈ کو توجہ دلائی جائے تا کہ بلاوجہ طول عمل نہ ہو۔امید ہے سب جماعتیں اور سب دوست اس بات کو مدنظر رکھیں گے۔(محررہ 24 اپریل 1961ء) (روز نامہ الفضل ربوہ 26 اپریل 1961ء) 20 حضرت خلیفہ المسیح الثانی کی طبیعت چند دن سے زیادہ علیل ہے احباب جماعت حضور کی صحت کے لئے خصوصیت سے دعائیں کریں جب سے حضرت خلیفہ اسے الانی ایدہ اللہ تعلی بنصرہ العزیز گزشتہ ایام میں لاہور تشریف لے گئے تھے اور پھر جلد ہی واپس تشریف لے آئے حضور کی طبیعت مسلسل خراب چلی آ رہی ہے اور کمزوری کافی بڑھ گئی ہے۔چنانچہ چند دن سے موٹر کی سیر بھی بند ہے اور آج تو ایک ٹانگ میں درد اور بخار بھی ہے۔حضور کو پہلے تو یہ دھکا لگا جسے حضور کی حسّاس طبیعت نے بہت محسوس کیا کہ بھارت کی حکومت نے شروع میں امید دلانے کے با وجود بالآخر قادیان کا ویزا دینے سے انکار کر دیا۔اس کے بعد جب چند دن ہوئے حضور لا ہور تشریف لے گئے اور حضور کو اوپر کی منزل میں قیام کرنا پڑا تو لاہور کی گرمی نے (ان دنوں میں خاص طور پر زیادہ گرمی تھی ) حضور کو بہت نڈھال کر دیا۔چنانچہ جب حضور واپس تشریف لائے تو کافی کمزور نظر آتے تھے۔اس کے بعد