مضامین بشیر (جلد 4) — Page 213
مضامین بشیر جلد چهارم 213 ربوہ واپس آنے پر یہ کمزوری کافی بڑھتی گئی اور سیر بھی بند ہوگئی اور کل سے درد اور بخار بھی ہے اور ضعف بہت ہے۔عزیز ڈاکٹر مرزا منور احمد سلمہ ( جنہوں نے گزشتہ مشاورت میں حضور کی بیماری کے متعلق ایک مفصل بیان دیا تھا ) اس وقت ایک ضروری کام کے تعلق میں لاہور میں ہیں۔ان کو فون کیا گیا ہے کہ بہت جلد واپس آجائیں اور لاہور کے کسی ماہر ڈاکٹر کو بھی ساتھ لیتے آئیں۔اطلاع ملتے ہی چند گھنٹوں کے اندراندر آپ واپس تشریف لے آئے۔ایڈیٹر ) یہ چند سطور جماعت کی اطلاع کے لئے شائع کی جارہی ہیں تا کہ مخلص احباب دعاؤں کی طرف بیش از پیش توجہ دیں۔جو خاص صدقہ کی تحریک گزشتہ مشاورت کے موقع پر ہوئی تھی اس کے مطابق قادیان اور ربوہ اور لا ہور اور لائل پور (فیصل آباد ) اور سرگودھا اور پشاور اور کراچی اور کوئٹہ اور راولپنڈی میں جانور صدقہ کرائے گئے ہیں اور ربوہ اور اس کے علاوہ بہت سی بیرونی جماعتوں کے غریبوں میں نقد امداد کا بھی انتظام کیا گیا ہے مگر حقیقی شفا ہمارے آسمانی آقا کے ہاتھ میں ہے اور اسی کے حضور ہمیں اپنے قیام اور رکوع اور سجود میں دعاؤں کے ساتھ جھکنا چاہئے۔وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ بَيَدِهِ الشَّفَاءُ وَلَا يُرَدُّ الْقَضَاءُ إِلَّا الدُّعَاءِ (محرره 6 مئی 1961ء) روزنامه الفضل ربوہ 9 مئی 1961ء) میاں محمد یوسف صاحب مردان وفات پاگئے حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے مکرم میاں محمد یوسف صاحب مردان کی وفات کی اطلاع میں تحریر فرمایا۔میاں ( محمد یوسف صاحب مرحوم جو قدیم صحابی تھے ضلع امرتسر کے رہنے والے تھے مگر عرصہ دراز سے مردان میں آباد تھے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ میاں صاحب مرحوم کو جو بہت مخلص بزرگ تھے غریق رحمت کرے اور ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کے متعلقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔(محررہ 7 مئی 1961ء) روزنامه الفضل ربوہ 10 مئی 1961ء)