مضامین بشیر (جلد 4) — Page 128
مضامین بشیر جلد چهارم 128 اللَّهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُكَ فِي نُحُوْرِهِمْ وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ شُرُوْرِهِمْ یعنی اے زمین و آسمان کے خدا! ہم ان لوگوں کے ناپاک حملوں کے خلاف تیرا سہارا ڈھونڈتے ہیں اور ان کی فتنہ پردازی کے مقابل پر تیری پناہ کے طالب ہیں۔دوسری طرف مارشل لاء کی بیدار مغز حکومت بھی یہ سب باتیں اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھ رہی ہے کہ کس ناپاک اور اشتعال انگیز طریق پر ایک عالمگیر مذہبی جماعت کے امام کے خلاف بدترین فحشاء کی اشاعت کی جارہی اور لاکھوں انسانوں کا دل دکھایا جا رہا ہے۔وہ اگر فرض شناسی کی آنکھ سے حالات کا مطالعہ کرے گی تو اس کا ضمیر اسے خود حرکت میں آنے پر آمادہ کرے گا۔ہمیں اس وقت اس معاملہ میں خدا کے سوا کوئی اور دروازہ کھٹکھٹانے کی ضرورت نہیں۔وگفی بِاللهِ نَصِيرًا(النساء:46) فَنِعْمَ الْمَوْلَى وَنِعْمَ النَّصِيرُ (الحج: 79) حضرت مسیح ناصری علیہ السلام کا ایک بہت پیارا قول ہے کہ: درخت اپنے پھل سے پہچانا جاتا ہے“ حضرت خلیفۃ السیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کی خلافت پر اب نصف صدی کے قریب زمانہ گزرتا ہے اور اس طویل عرصہ میں جس طرح خدا نے ہر مرحلہ پر آپ کی نصرت فرمائی اور خدمتِ دین کے معاملہ میں آپ کی کوششوں کو غیر معمولی صورت میں نوازا اور کامیابی پر کامیابی عطا کی اور آپ کے ذریعہ دنیا بھر میں اسلام کی اشاعت کا رستہ کھولا اور گوروں اور کالوں نے آپ کے ہاتھ سے برکت پائی وہ خدائے عز وجل کی ایک بولتی ہوئی تقدیر ہے جس پر کسی نوع کا دجل پردہ نہیں ڈال سکتا۔درخت اپنے پھل سے شہادت دے رہا ہے اور قافلہ خدا کے فضل سے آگے بڑھتا جارہا ہے اور اعتراض کرنے والے لوگ اعتراض کر رہے ہیں اور اعتراض کرتے چلے جائیں گے۔مگر دوسری طرف خدا کی یہ بھی سنت ہے کہ اس کی جماعتوں پر گاہے گا ہے خوف اور پریشانی کی گھڑیاں بھی آتی رہتی ہیں۔چنانچہ قرآن فرماتا ہے: وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِّنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِّنَ الْأَمْوَالِ وَالْأَنْفُسِ وَالثَّمَرَاتِ وَبَشِّر الصّبرينَ (البقره: 156) یعنی اے مومنو! ہم تمہیں کبھی کبھی خوف کی گھڑیوں اور بھوک اور مالی تنگی اور جانوں اور ثمرات کے نقصان سے آزمائیں گے تم ایسے موقعوں پر صبر وثبات سے کام لینا۔کیونکہ صبر سے کام لینے والوں کے لئے ہماری طرف سے بڑی بڑی بشارتیں ہیں۔پس میں اپنے احمدی بھائیوں سے کہتا ہوں کہ حضرت خلیفہ لمسیح الثانی ایدہ اللہ تعالی کی بیماری سے