مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 684 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 684

مضامین بشیر جلد سوم 684 اتنا گر چکا ہے کہ خدا کی پناہ۔اس کے لئے ملکی حکومت کے زبر دست اقدام کے علاوہ بعض غیبی دھکوں کی بھی ضرورت ہے جو سوتے ہوؤں کو جگا سکیں اور جاگتے ہوؤں کے لڑکھڑاتے ہوئے قدموں کو استوار کر سکیں۔یہ ایک بہت خوشی کا مقام ہے کہ موجودہ مارشل لاء حکومت نے اس معاملہ میں بعض بڑے موثر قدم اٹھائے ہیں اور کئی جہت سے ملک میں اصلاح کی صورت نظر آ رہی ہے۔لیکن حال ہی میں بعض ایسے عنوان بھی نظر آنے لگے ہیں کہ پبلک کے ایک طبقہ میں وقتی بیداری کے بعد پھر غنودگی کے آثار پیدا ہور ہے ہیں۔اور مارشل لاء کے ابتداء میں جو ڈر اور خوف کی کیفیت لوگوں کے دلوں میں پیدا کی تھی اس میں کچھ کمی آنے لگی ہے۔اور ظاہر ہے کہ مارشل لاء ہمیشہ نہیں رہ سکتا۔پس اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ موجودہ حکومت اپنے اصلاحی پروگرام کو جلد تر مکمل کرنے کی کوشش کرے اور اس سے بھی زیادہ اس بات کی ضرورت ہے کہ وہ اسے ایسے رنگ میں مکمل کرے کہ جسم کے ساتھ روح بھی اصلاح پذیر ہوتی چلی جائے تا کہ یہ اصلاح حقیقی اور دائمی ثابت ہو۔بے شک اچھا قانون بڑی نعمت ہے مگر اچھے قانون کے ساتھ لوگوں میں اچھی روح کا پیدا ہو جانا اس سے بھی بڑی چیز ہے۔اور خدا کرے کہ پاکستانیوں کو یہ پاک روح یعنی بلند کیریکٹر حاصل ہو جائے اور ان کی ترقی کا قدم ایسی مضبوط چٹان پر قائم ہو جائے جسے کوئی طوفان متزلزل نہ کر سکے۔آمِيْنَ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ وَاخِرُ دَعُونَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ روزنامه الفضل ربوہ 30 اگست 1959 ء) جماعتی عہد یداروں کے انتخاب کے متعلق ضروری ہدایات امراء کی اطاعت کا بلند معیار مجھ سے بعض دوستوں نے دریافت کیا ہے کہ چونکہ ربوہ میں اور اسی طرح دوسری مقامی جماعتوں میں وقفہ وقفہ کے ساتھ مقامی عہدہ داروں کا انتخاب ہوتا رہتا ہے اس لئے اس معاملہ میں اسلامی اور جماعتی نقطہ نگاہ کا واضح کیا جانا مناسب ہے تا کہ اس نقطہ نگاہ کو ان انتخابوں میں مدنظر رکھا جا سکے۔سو مختصر طور پر جاننا چاہئے کہ اس کے لئے قرآن مجید کی بنیادی ہدایت وہ ہے جو سورۂ نساء میں بیان ہوئی ہے یعنی : إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُكُمْ أَن تُؤدُّوا الا منتِ إِلَى أَهْلِهَا لا وَإِذَا حَكَمْتُمُ بَيْنَ النَّاسِ أَنْ تَحْكُمُوا