مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 658 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 658

مضامین بشیر جلد سوم 658 ہی تھوڑے سے غور اور تدبر سے ایسے سوالوں کو بلکہ ان سے زیادہ گہرے سوالوں کو آسانی سے حل کر سکتے ہیں۔اور اپنے قرآن دان ہم مجلسوں سے بھی پوچھ سکتے ہیں۔بالآخر میں ایک ناگوار بات کے اشارۂ اظہار سے رک نہیں سکتا جو ہمارے اس دوست نے اپنے خط کے آخری حصہ میں لکھی ہے۔ممکن ہے کہ یہ میری بدظنی ہو جس سے اللہ تعالیٰ مجھے محفوظ رکھے۔مگر میری طبیعت پر یہی اثر ہے کہ ہمارے دوست کو ایک مخلص احمدی ہونے کی حیثیت میں اس بات کے لکھنے سے احتراض کرنا چاہئے تھا۔میں انشاء اللہ اس کے متعلق ان کی خدمت میں عنقریب ایک پرائیویٹ خط کے ذریعہ کچھ عرض کروں گا۔فی الحال اگر وہ میرا مشورہ مانیں تو کچھ تھوڑا سا استغفار کر کے اپنے دل کے زنگ کو دھونے کی کوشش فرما ئیں۔کیونکہ بعض باتیں شروع میں بظاہر معمولی نظر آتی ہیں مگر ان کا مال اور انجام بہت خطرناک نکلتا ہے۔چنانچہ حدیث میں بھی آتا ہے کہ بعض اوقات انسان کے دل پر ایک چھوٹا سا داغ لگتا ہے۔لیکن اگر وہ وقت پر سنبھالا نہ جائے تو آہستہ آہستہ اس کا زنگ سارے دل کو اپنی سیاہی میں ڈھانک لیتا ہے۔پس مقام خوف ہے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کا حافظ و ناصر ہو۔( محررہ 15 جولائی 1959ء) وَآخِرُ دَعُونَا أن الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَظِيم روزنامه الفضل ربوہ 18 جولائی 1959ء) احباب کی تعزیت کا شکریہ اور جماعت کراچی کو مخلصانہ مشورہ چوہدری عبداللہ خان صاحب امیر جماعت کراچی کی وفات حسرت آیات پر خاکسار کے نام کثیر التعداد دوستوں اور جماعتوں کی طرف سے (جن میں بیرونی ملکوں کے احباب اور جماعتیں بھی شامل ہیں ) افسوس اور ہمدردی کے خطوط آرہے ہیں۔میں ان سب دوستوں اور جماعتوں کا دلی شکر یہ ادا کرتا ہوں اور ان کے لئے دعا کرتا ہوں کہ جَزَاهُمُ اللهُ اَحْسَنَ الْجَزَاءُ وَ عَافَاهُمْ مِنْ كُلِّ شَرٍ وَافَةٍ - حدیث میں ہمارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ سب مومن آپس میں ایک جسم کے مختلف