مضامین بشیر (جلد 3) — Page 363
مضامین بشیر جلد سوم 363 آنکھ غالبا دیکھ بھی نہیں سکتی۔مگر خدائی تقدیر کے نوشتوں کو پڑھنے والے جانتے ہیں کہ یہی وہ دن ہیں جنہیں رضائے الہی اور تضرعات میں گزارنے کے بعد جماعت پر خدا کے فضل سے ترقی اور کامرانی کا خاص دور آنے والا ہے۔دنیا میں ایک بھاری تغیر پیدا ہورہا ہے اور اقوام عالم گویا ایک نازک چوراہے پر کھڑی ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کیا خوب فرمایا ہے کہ : پر دن بہت ہیں سخت اور خوف و خطر در پیش ہے یہی ہیں دوستو اس یار کے پانے کے دن پس آؤ کہ اس وقت جبکہ رمضان المبارک کا درس اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے ہم اپنے خدا کے حضور دردمند دل اور سوز و گداز کی روح کے ساتھ دعا کریں کہ وہ ہمارے گناہوں کو معاف کرے اور ہماری تضرعات کو سنے اور ہماری التجاؤں کو قبولیت کا شرف بخشے اور ہمیں دنیا کی آزمائشوں اور دین کے امتحانوں دونوں میں کامیاب و با مراد کرے۔وہ اسلام اور احمدیت کی ترقی کا دن قریب تر لے آئے۔ہمارے آقا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لائے ہوئے کلمہ کا بول بالا ہو اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا خدا داد مشن غلبہ کا منہ دیکھے۔وہ ہمارے امام کو صحت اور درازی عمر اور بیش از پیش خدمات کے ساتھ ہمارے سروں پر تادیر سلامت رکھے اور ان وعدوں کو شاندار رنگ میں پورا فرمائے جو حضور کی ذات کے ساتھ وابستہ ہیں۔وہ ہمارے دائمی مرکز قادیان اور ہمارے ثانوی مرکز ربوہ ہر دو کا حافظ و ناصر ہو اور ان میں رہنے والوں کو دوسروں کے لئے پاک نمونہ بننے کی توفیق دے۔وہ حضرت مسیح موعوڈ کے صحابہ کو مبہی اور برکت کی زندگی عطا کرے۔وہ جماعت کے جملہ کارکنوں کو خواہ وہ مقامی ہیں یا مرکزی مبلغ ہیں یا معلم ، انتظامی عہدہ دار ہیں یا دوسرے صیغوں کے کارکن، اپنی رضا کے مقام پر قائم رکھے۔وہ ہم میں سے دین میں کمزوری دکھانے والوں کی مُستیوں اور کوتاہیوں کو دور کرے۔وہ ہماری نسلوں کو نیکی کے رستہ پر ڈالے۔وہ ہمارے بیماروں کو شفا دے۔ہمارے مقروضوں کو قرض سے نجات عطا کرے۔وہ ہم میں سے رزق کی تنگی والوں کے لئے رزق کی فراخی کا دروازہ کھولے۔وہ ہمارے زیر مقدمہ بھائیوں کو مقدمہ کی صعوبت سے رہائی بخشے۔وہ ہمارے امتحان دینے والے عزیزوں کو دین و دنیا کے امتحانوں میں کامیاب کرے۔وہ اس رمضان کے مہینہ میں درس دینے والوں اور تراویح پڑھانے والوں کو اپنے فضل و کرم سے نوازے۔وہ ہمارے ان بھائیوں اور بہنوں کے نیک مقاصد کو پورا کرے جنہوں نے اس رمضان میں مجھے یا آپ میں سے کسی کو دعا کے لئے لکھا ہے۔وہ ہمیں اور ہمارے سب بہنوں اور بھائیوں کو خواہ وہ پاکستان میں ہیں یا باہر، ان نعمتوں سے مالا مال کرے جن