مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 362 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 362

مضامین بشیر جلد سوم 362 شیطانی فتنے کسی مخفی جتاتی مخلوق تک ہی محدود نہیں ہوتے۔بلکہ یہی تمہارے اندر چلتے پھرتے چھوٹے بڑے لوگ شیطان کے مظہر بن جایا کرتے ہیں اور تمہیں تمہارے خدا سے دور لے جا کر تمہاری روحوں کو تباہ و برباد کر دیتے ہیں۔پس تمہیں چاہئے کہ ان سب سے بچ کر رہو۔اَلنَّاس سے عربی محاورہ کے مطابق عوام الناس مراد ہیں اور الجنَّةِ سے جس کے بنیادی مفہوم میں مخفی رہنے کا عنصر پایا جاتا ہے خواص اور بڑے لوگ مراد ہیں۔جو عموماً دوسرے لوگوں سے الگ رہ کر علیحدگی میں زندگی گزارتے ہیں اور ظاہر ہے کہ یہ دونوں طبقے اپنے اپنے رنگ میں انسان کی ٹھو کر کا موجب بن جاتے ہیں۔اسی طرح الناس سے آج کل کی جمہوری حکومتیں اور جمہوری اقوام بھی مراد ہوسکتی ہیں اور الجنَّةِ سے وہ حکومتیں اور وہ قو میں مراد ہیں جو گویا ایک آہنی پردہ کے پیچھے مخفی طریقہ پر اپنا کام کرتی ہیں۔ان دونوں کے ساتھ بعض خاص قسم کے فتنوں کی تاریں الجھی ہوئی ہیں اور ہمارا کام ہے کہ ان دونوں کی طرف سے ہوشیار رہیں۔چونکہ آخری زمانہ میں اسلام کے لئے ان دونوں گروہوں کا فتنہ حَتَّى إِذَا فُتِحَ يَأْجُوجُ وَ مَأْجُوجُ کی قرآنی پیشگوئی کے مطابق ایک بہت بھاری فتنہ ثابت ہونے والا تھا۔اس لئے خدا نے قرآن کے آخر میں ان دونوں فتنوں سے ہوشیار کر دیا۔الغرض یہ دوسورتیں جو اپنی اصل ترتیب یعنی ترتیب نزول سے ہٹا کر قرآن مجید کے آخر میں رکھی گئی ہیں ہمارے تمام دنیوی اور دینی خطرات کے مقابلہ کے لئے دو عظیم الشان تعویز پیش کرتی ہیں اور ان کے ذریعہ ہمارا مہربان آسمانی آقا ہمیں ہوشیار کرتا ہے کہ خواہ تمہارے لئے کوئی دنیا کا خطرہ پیش آئے یا دین کا خطرہ پیش آئے تم اپنے خدا کے دامن سے چمٹے رہو اور ان صفات الہیہ کے ذکر سے اپنی زبانوں کو تر اور اپنے دل و دماغ کو ممسوح رکھو جو ان دو چھوٹی سی سورتوں میں بیان کی گئی ہیں۔دنیا کی مختلف چیزیں تمہیں اپنے کانٹوں سے زخمی کرنے اور اپنی تاریکیوں میں مبتلا کرنے اور اپنی زہریلی پھونکوں سے نقصان پہنچانے اور اپنے حسد کی چنگاریوں سے جلانے کی کوشش کریں گی مگر تم رَبِّ الْفَلَق سے پناہ مانگو پھر دنیا کی کوئی چیز تمہارا کچھ نہیں بگاڑ سکے گی۔اسی طرح دین کے میدان میں شیطان تمہیں اپنے خفیہ وساوس کے ذریعہ اور جن وانس اپنی سحر آفرینیوں اور ملمع سازیوں کے ذریعہ خدا سے دور کرنے کی تدبیریں کریں گے مگر تم رَبِّ الناس اور مَلِكِ النَّاسِ اور إِلهِ النَّاس کے دامن کے ساتھ لگے رہو۔پھر کوئی شیطان کا چیلہ اور کوئی خناس کا ٹولہ تمہیں نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔آخر میں میں اپنے عزیزوں اور دوستوں اور بزرگوں سے نہایت دردمندانہ دل کے ساتھ اپیل کرتا ہوں کہ یہ دن بہت نازک ہیں اور جماعت کے لئے مختلف قسم کے امتحان در پیش ہیں جن کو تم میں سے اکثر کی