مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 735 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 735

مضامین بشیر جلد سوم 735 پھیلائی جاتی ہیں ان کو غیر از جماعت لوگوں کے دلوں سے دور کر کے انہیں اسلام اور احمدیت کے محاسن پر آگاہ کیا جائے اور بتایا جائے کہ اس زمانہ میں اسلام کی کشتی کا واحد سہارا صرف اور صرف احمدیت ہے۔کیونکہ یہ وہ حبل اللہ ہے جو موجودہ زمانہ کے خطرناک مادی سیلاب کے زمانہ میں ڈوبتے ہوئے لوگوں کو بچانے کے لئے اللہ تعالیٰ نے آسمان سے نازل کیا ہے۔مگر ضروری ہے کہ اپنا کام محبت اور نرمی اور ہمدردی کے رنگ میں کرو۔اور اس سے بھی بڑھ کر یہ ضروری ہے کہ اپنے آپ کو اسلام اور احمدیت کا کامل نمونہ بناؤ۔کیونکہ نمونہ کے بغیر محض زبان کی تبلیغ کوئی اثر نہیں رکھتی بلکہ الٹا تبلیغ کرنے والے کو موردالزام بنا دیتی ہے۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور آپ کو ایسے رنگ میں کام کرنے کی توفیق دے جو اس دنیا میں اس کی رضا کا موجب اور آخرت میں آپ لوگوں کی سرخروئی کا باعث ہو۔آمیـــن يــــا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ ( محرره 8 ستمبر 1959ء) روزنامه الفضل ربوہ 24 نومبر 1959ء) مجلس خدام الاحمدیہ خیر پور ڈویژن کے نام پیغام برادرانِ سندھ کے نام میرا پیغام مجھے معلوم ہوا ہے کہ خیر پور سندھ کا تیسرا سالانہ اجتماع بمقام با ندھی ضلع نواب شاہ 18 تا 20 ستمبر 1959ء کو منعقد ہورہا ہے۔اور مجھ سے خواہش کی گئی ہے کہ میں اس موقع پر کوئی پیغام بھجواؤں۔سو میں ذیل کی مختصر سی سطور میں اپنا پیغام بھجوار ہا ہوں۔جیسا کہ ہر شخص جانتا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے تمام صوبوں میں سے سندھ کا علاقہ ہی وہ علاقہ ہے جس میں سب سے پہلے اسلام نے اپنا مبارک قدم رکھا۔اور یہ وہ زمانہ تھا جبکہ غالباً آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض صحابی زندہ تھے۔اور پھر سندھ کے ذریعہ سے ہی ابتداء اسلام اس ملک کے دوسرے حصوں میں پھیلا۔پس سندھ کا ہم پر خاص حق ہے اور سندھ پر ہمارا خاص حق ہے۔اور اس حق کی ادائیگی اس طرح