مضامین بشیر (جلد 3) — Page 734
مضامین بشیر جلد سوم 734 یعنی تھکو نہیں اور کمزوری نہ دکھاؤ اور اپنے مستقبل کے متعلق غمگین مت ہو۔اگر تم بچے ایمان پر قائم رہ کر اپنے فرائض ادا کرو گے تو خدا کے فضل سے تم ہی غالب آؤ گے۔یہ خدا کا وعدہ ہے جو انشاء اللہ بھی نہیں ملے گا بشرطیکہ آپ اس شرط کو پورا کر یں۔جو اس وعدہ کے ساتھ لگی ہوئی ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور آپ کا حافظ و ناصر ہو۔آمین۔(محررہ 16 ستمبر 1959ء) (روزنامه الفضل ربوہ 21 نومبر 1959ء) مجلس خدام الاحمدیہ کوئٹہ کے تیسرے سالانہ اجتماع پر پیغام مجھے معلوم ہوا ہے کہ مجلس خدام الاحمدیہ کوئٹہ اپنا سالانہ اجتماع 13،12،11 ستمبر 1959 ء کی تاریخوں میں منعقد کر رہی ہے اور مجھ سے بھی اس موقع پر مختصر سے پیغام کی خواہش کی گئی ہے۔سواحمدی نو جوانوں سے میرا پیغام اس کے سوا کیا ہو سکتا ہے کہ اپنی عمروں کے اس دور کو غنیمت جانو کہ کام کرنے کی طاقت کے لحاظ سے یہ زمانہ انسان کے لئے بہترین زمانہ ہوتا ہے۔جبکہ انسان کے اندر جسمانی قو تیں بھی اپنے پورے عروج میں ہوتی ہیں اور کام کرنے کا جذبہ اور ولولہ بھی کمال کی حالت میں پایا جاتا ہے۔بے شک بڑی عمر میں انسان کے اندر سوچ و بچار کی پختگی زیادہ پیدا ہو جاتی ہے اور روحانی قومی عموماً زیادہ ترقی یافتہ ہوتے ہیں لیکن فعالیت اور انتھک جدوجہد کی جو کیفیت جوانی میں میسر آتی ہے بڑی عمر میں بہت کم دیکھی گئی ہے۔پس اے نونہالان جماعت کوئٹہ ! اپنی عمرکو غنیمت جانو اور اسلام اور احمدیت کی خدمت میں وہ کار ہائے نمایاں دکھاؤ کہ قیامت کے دن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی روحیں غیر معمولی محبت اور شفقت کے ساتھ تمہارا استقبال کریں اور اللہ تعالیٰ کے فضل اور رحمت کا سایہ تمہارے سروں پر ہو۔یا درکھو کہ تمہارا کام دو حصوں میں تقسیم شدہ ہے۔ان دو حصوں کو ہمیشہ اپنی نظروں کے سامنے رکھو اور ایک لمحہ کے لئے بھی انہیں اپنی آنکھوں سے اوجھل نہ ہونے دو۔ایک شعبہ تربیت کا ہے یعنی احمدی نوجوانوں کو اسلام اور احمدیت کی تعلیم پر قائم رکھنا تا کہ ان کا ظاہری قدم بھی احمدیت کی تعلیم پر قائم ہو اور ان کی روحیں بھی احمدیت کی تعلیم سے سرشار رہیں۔اور دوسرے تبلیغ یعنی جو غلط فہمیاں اسلام اور احمدیت کے متعلق