مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 719 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 719

مضامین بشیر جلد سوم اگر لوگ غور اور دانشمندی اور محنت سے کام لیں تو وہ یقینا رزق کی تنگی سے بچ سکتے ہیں۔(16) چنانچہ مثال کے طور پر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: 719 مَثَلُ الَّذِينَ يُنفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ كَمَثَلِ حَبَّةٍ أَنْبَتَتْ سَبْعَ سَنَابِلَ فِي كُلّ سُنْبُلَةٍ مِائَةُ حَبَّةٍ ، وَاللهُ يُضْعِفُ لِمَنْ يَّشَاءُ (البقرة: 262) یعنی جو لوگ خدا کے رستہ میں خرچ کرتے ہیں ان کی مثال ایسے بیج کی سی ہے جو بوئے جانے پر سات بالیاں نکالتا ہے اور ہر بالی میں ایک سو دانے ہوتے ہیں۔اور خدا تعالیٰ چاہے تو ایک دانے کی پیداوار کو اس سے بھی بڑھا سکتا ہے۔اس لطیف آیت میں خدا کے رستہ میں خرچ کرنے کی فضیلت بیان کرنے کے علاوہ یہ بات بھی وضاحت کے ساتھ بیان کی گئی ہے کہ اگر انسان کوشش اور سمجھ سے کام لے اور خدا کے پیدا کردہ سامانوں سے پوری طرح فائدہ اٹھائے تو ایک دانے سے سات سو دانے تک پیدا ہو سکتے ہیں۔بلکہ خدا فرماتا ہے کہ اللہ قادر ہے کہ غلہ کی پیداوار کو اس سے بھی بڑھا دے۔پس اگر مثلا گندم کا بیج کسی جگہ فی ایکڑ میں سیر ڈالا جاتا ہے تو خدائی قانون کے ماتحت اس سے امکانی حد تک ساڑھے تین سو من فی ایکڑ غلہ پیدا ہوسکتا ہے۔اور ظاہر ہے کہ اس صورت میں کم از کم خوراک کی کمی کا سوال ختم ہو جاتا ہے۔بے شک اس وقت یہ ایک خیالی آئیڈیل سمجھا جائے گا مگر آئیڈیلوں یعنی منتہائے نظریات کے ذریعہ ہی انسان ترقی کیا کرتا ہے۔کاش دنیا اس مخفی قسم کے قتل اولاد کی طرف مائل ہونے کی بجائے اس آئیڈیل تک پہنچنے میں کامیاب ہو جائے جس کے لئے خدائی ارشاد کے مطابق نیچر کے غیر محدود خزانوں میں وسیع سامان موجود ہے۔صرف مزید کوشش اور مزید ریسرچ اور مزید تگ و دو کی ضرورت ہے ورنہ قرآن نے تو رستہ دکھانے میں کمی نہیں کی۔(17) اوپر والا قرآنی آئیڈیل تو شائد بھی بہت دور کی بات ہے ( گومسلمانوں کے لئے بہر حال یہی آئیڈیل ہے) پاکستانی تو فی الحال اپنی زرعی پیداوار میں اکثر دوسرے ملکوں سے بہت پیچھے ہے۔حالانکہ کوئی وجہ نہیں کہ اپنی آنکھوں کے سامنے نمونہ موجود ہونے کے باوجود اور پھر اپنی زمین کی بنیادی زرخیزی کے با وجود پاکستان دوسرے ملکوں سے پیچھے رہے۔موجودہ اعداد وشمار کے مطابق پاکستان اور بعض دوسرے ملکوں کی فی ایکڑ اوسط پیداوار کا موازنہ ذیل کے مختصر نقشہ سے ہو سکتا ہے: نام فصل مغربی پاکستان جرمنی ڈنمارک امریکہ انگلستان گندم ومن سے 24 من 31 من 10 من من 22-1/2 جاپان حوالہ کتاب پنجاب ایگریکلچو مصنفه سرولیم را برٹس