مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 710 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 710

مضامین بشیر جلد سوم 710 دعا میں لگے رہیں اور خدا سے بہتری کی امید رکھیں۔اور ان غیر احمدی افسروں کے لئے بھی دعا کریں جن کے دل میں یہ نیک تحریک پیدا ہوئی ہے۔جَزَاهُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاء۔۔۔۔۔۔۔روزنامه الفضل 29 اکتوبر 1959ء) مجالس اطفال الاحمدیہ اور ان کے نگرانوں کے لئے پیغام بچپن کی تربیت کے لئے پانچ اہم اور بنیادی باتیں یہ قیمتی پیغام جو ہم اطفال الاحمدیہ مرکزیہ کی درخواست پر حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے مرحمت فرمایا تھا مؤرخہ 25 اکتوبر کو اطفال الاحمدیہ کے سالانہ اجتماع میں پڑھ کر سنایا گیا۔ادارہ ) اطفال کی تربیت کا کام بڑا نا زک اور بڑا اہم ہے۔کیونکہ اطفال کا وجود قومی زندگی میں بیج کا حکم رکھتا ہے۔اور اچھا زمیندار سب سے پہلے پیج کی فکر کیا کرتا ہے۔کیونکہ بیج کے اچھا ہونے پر فصل کی کامیابی کا بڑی حد تک دار و مدار ہے۔پس اطفال کے نگرانوں کے لئے بلکہ خود اطفال کے لئے میرا پیغام یہی ہے کہ اگر جماعت کی آئندہ ترقی کو مضبوط بنیادوں پر قائم کرنا چاہتے ہو تو بچپن سے ہی بلکہ ولادت سے ہی بچوں کی اچھی تربیت کا انتظام ہونا چاہئے۔اسلام نے نوزائیدہ بچے کے کانوں میں اذان کے الفاظ ڈالنے کا حکم دے کر اسی حقیقت کی طرف توجہ دلائی ہے کہ ایک بچے کی ولادت کے ساتھ ہی اس کی تربیت کا کام شروع ہو جانا چاہئے۔بلکہ قرآن مجید نے خصوصیت کے ساتھ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت کو ایک ہری کو نیل کے ساتھ تشبیہہ دی ہے۔جو اچھے بیچ سے نکل کر کسان کے دل کو لبھاتی اور دشمنوں کے دلوں میں غصہ اور مرعوبیت کے جذبات پیدا کرتی ہے۔پس اے ہمارے عزیز بچو! اور اے وے لوگو! جن کے ہاتھوں میں ان کی تربیت کی باگ ڈور دی گئی ہے اپنی ذمہ داری کو سمجھو اور اس عمر کی قدرو قیمت کو پہچانو۔کیونکہ آگے چل کر آج کے بچوں کے سر پر ہی جماعتی کاموں کا بوجھ پڑنے والا ہے۔لہذا اپنے آپ کو ابھی سے اسلام اور احمدیت کے مضبوط سپاہیوں والی تربیت دو۔جن کے کندھے اتنے فراخ اور اتنے مضبوط ہوں کہ ہر بوجھ کو اٹھانے کی طاقت رکھیں۔اور یا درکھو کہ بچپن کی تربیت میں پانچ باتیں خاص طور پر بڑی اہم اور بڑی دُور ترس