مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 698 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 698

مضامین بشیر جلد سوم 698 وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ فَلَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونَ (التين : 5-7) یعنی ہم نے انسان کو بہترین تقویم میں اور بہترین صلاحیتوں کے ساتھ پیدا کیا ہے۔پھر ہم اس کی بداعمالیوں کی وجہ سے اسے اسفل ترین گڑھے میں گرا دیتے ہیں سوائے ان لوگوں کے جو بچے ایمان پر قائم ہوتے اور عمل صالح بجالاتے ہیں۔ایسے لوگوں کا اجر ہمیشہ رہے گا اور کبھی ختم نہیں ہوگا۔میں سمجھتا ہوں کہ میرے اس مختصر سے نوٹ میں فاروقی صاحب کے سارے سوالوں کا اصولی جواب آجاتا ہے۔جس کے بعد اگر وہ پسند کریں تو انہی لائنوں پر مزید غور کر کے اپنے معلومات میں کافی اضافہ کر سکتے ہیں۔وَلَا عِلْمَ لَنَا إِلَّا مَا عَلَّمْنَا اللهُ الْعَلِيمُ - وَلَا حَوْلَ وَلا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَظِيمَ - وَآخِرُ دَعُونَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ (محررہ30اگست 1959ء) 0000000 (روز نامه الفضل ربوه ۱۸ستمبر 1959ء) 50 انسانیت کا کامل نمونہ محمد هست برہانِ محمد ایڈیٹر صاحب الفضل نے مجھے لکھا ہے کہ ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پاک سیرت اور پاک اُسوہ کے متعلق الفضل کا ایک خاص نمبر شائع کر رہے ہیں۔تم ابھی چند گھنٹوں میں ہمیں ایک مضمون لکھ کر بھجوا دو۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم (فداہ نفسی) کی سیرت کے متعلق کچھ لکھنا تو میری روح کی غذا ہے جس کی برکت سے میں اپنی بہت سی کمزوریوں کے باوجود جی رہا ہوں۔مگر میرے پاس وہ مشین نہیں ہے جس کے پیسے گھمانے سے جب چاہا اور جس رنگ میں چاہا کچھ اگل دیا اور آج کل طبیعت بھی کچھ علیل ہے اس لئے محض حصول ثواب کی نیت سے یہ چند سطور لکھ کر جلدی جلدی میں بھیجوا رہا ہوں۔رَبِّ تَقَبَّلُ مِنِّي إِنَّكَ أَنتَ التَّوَّابُ الرَّحِيم - وَأَنَا عَبْدُكَ الْضَعِيفُ الْحَقِيْرُ وَمَا تَوْفِيقُ إِلَّا بِكَ يَا أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ ہمارے رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت اور آپ کا اسوہ مبارک اتنا وسیع اور اتنا متنوع ہے کہ انسانی زندگی کا کوئی شعبہ اور انسانی اخلاق کا کوئی پہلو ایسا نہیں جس میں آپ نے دنیا کے لئے اعلیٰ ترین نمونہ