مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 678 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 678

مضامین بشیر جلد سوم 678 سب بڑے اور چھوٹے لوگوں کا اولین فرض ہے کہ اسے اپنی خاص الخاص دعاؤں میں مقدم کریں۔قرآن فرماتا ہے کہ هَلْ جَزَاءُ الْإِحْسَانِ إِلَّا الْإِحْسَانِ اور اس کے ساتھ یہ تجدید بھی فرماتا ہے کہ قبابی الآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّ بَان - کوئی کہہ سکتا ہے کہ سلسلہ خدا کا ہے اور وہ ہر حال میں اس کی نصرت فرمائے گا اور زید ، بکر ، عمر کا سوال نہیں۔یہ درست ہے کہ سلسلہ خدا کا ہے اور وہ اس کی نصرت فرمائے گا مگر یہ خیال کہ زید، بکر، عمر کا سوال نہیں سنت اللہ سے جہالت کا نتیجہ ہے۔کیا حضرت موسیٰ اور حضرت عیسی کے وقت میں خدا و ہی نہیں تھا جو ہمارے آقا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں تھا۔تو پھر کیا ان نبیوں کو وہ نصرت حاصل ہوئی جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو حاصل ہوئی ؟ ہر گز نہیں ، ہر گز نہیں۔بات یہ ہے کہ جیسا کہ قرآن مجید نے آیت كُلُّ يَوْمٍ هُوَ شان میں اشارہ فرمایا ہے۔گو خدا ایک ہی ہے مگر اس کی تجلی مختلف انسانوں کے ظرف کے مطابق مختلف صورت میں ظاہر ہوا کرتی ہے۔دیکھو ایک ہی آلہ نشر ( یعنی براڈ کاسٹنگ سٹیشن ) سے ایک ہی طاقت سے آواز نکلتی ہے مگر کیا اسے مختلف ریڈیو سیٹ ایک ہی طاقت کے ساتھ ظاہر کرتے ہیں؟ ہرگز نہیں۔بلکہ آواز ایک ہونے کے باوجود مختلف ریڈیو سیٹ اس آواز کو اپنی انفرادی طاقت کے مطابق پھیلاتے ہیں۔کوئی آلہ کمزورسی چیں چیں کر کے رہ جاتا ہے اور دوسرا آلہ اسی آواز کو اس طرح اٹھاتا ہے کہ ساری فضا گونجنے لگ جاتی ہے۔بس یہی خدائی تجلی کا حال ہے کہ گو خدا ایک ہے مگر اس کی تجلی مختلف انسانوں کے ظرف کے مطابق بدلی جاتی ہے۔پس دوستو ! میں پھر کہتا ہوں کہ وقت کی نزاکت کو پہچانو۔جماعت پر یہ ایک بہت نازک وقت ہے جب کہ وہ اپنی موجودہ ترقی کے دور کے قریب پہنچ رہی ہے۔یہ وقت جیسا کہ قرآن نے سورہ نصر میں بیان کیا ہے خدائی جماعتوں کی زندگی میں بڑا نازک ہوا کرتا ہے جب کہ جماعتی قیادت میں ذراسی کمزوری یا غلطی اس کی ترقی کو پیچھے ڈال دیتی ہے۔جیسا کہ حضرت موسی کی قوم کی کمزوری نے ان کی ترقی کو فتح کے وعدوں کے باوجود چالیس سال پیچھے ڈال دیا۔پس میری اس آواز کو گوش ہوش سے سنو میں قرآن کے الفاظ میں پھر کہتا ہوں کہ ھلْ جَزَاءُ الْإِحْسَانِ إِلَّا الْإِحْسَانُ (الرحمن: 61) تَبْرَكَ اسْمُ رَبِّكَ ذِي الْجَللِ وَالْإِكْرَام (الرحمن : 79) محررہ 18 اگست 1959 ء ) روزنامه الفضل ربوہ 22 اگست 1959 ء )