مضامین بشیر (جلد 3) — Page 673
مضامین بشیر جلد سوم 673 عیسائی ممالک جو آج سے چھپیں تمیں سال پہلے اسلام کی ہر بات کو اعتراض کی نظر سے دیکھتے تھے اب قد راور حق جوئی کی نظر سے دیکھتے ہیں۔اور ان میں سے اکثر کا نظریہ جرح و تنقید سے بدل کر قدرشناسی کی طرف منتقل ہو رہا ہے۔اور افریقہ اور انڈونیشیا وغیرہ ممالک میں تو خدا کے فضل سے تعداد کے لحاظ سے بھی بہت بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔حتی کہ مغربی افریقہ کے ایک کٹر مسیحی نے حال ہی میں یہ لکھا ہے کہ اب مغربی افریقہ میں مسیحیت کو اسلام کے مقابلہ پر فتح اور غلبہ کا خیال چھوڑ دینا چاہئے۔یہ سب برکات یقیناً خدا کے خاص فضل و رحمت کا ثمرہ ہیں مگر ظاہر میں اس کا ذریعہ تحریک جدید کا چندہ ہے۔پس مبارک ہیں وہ لوگ جنہوں نے اس چندہ میں حصہ لیا اور شوق کے ساتھ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اور مبارک ہوں گے وہ لوگ جو آئندہ اس چندہ میں حصہ لیں گے اور شوق کے ساتھ بڑھ چڑھ کر لیں گے۔تحریک جدید کے سلسلہ میں جو دیگر تربیتی اور تنظیمی اصلاحات ہوئی ہیں ان کے ذکر کو میں اس جگہ ترک کرتا ہوں اور اپنے اس دیباچہ کو اس مختصر سی بات پر ختم کرتا ہوں کہ اس وقت اسلام اور احمدیت کی ترقی کے لئے خدا کی زبر دست تقدیر حرکت میں ہے۔اس لئے یہ کام بہر حال ہوکر رہے گا اور دنیا کی کوئی طاقت اسے روک نہیں سکتی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خدا سے اطلاع پا کر فرمایا ہے اور کیا خوب فرمایا ہے: بمفت ایں اجر نصرت را دهندت اے اخی ورنہ قضاء آسمان است ایں بہر حالت شود پیدا ( محررہ 7 جولائی 1959 ء ) (روز نامه الفضل ربوہ 11 اگست 1959 ء ) 4 درخت نصب کرنے کا ہفتہ احباب جماعت زیادہ سے زیادہ توجہ دیں حکومت نے اس ماہ اگست کی تیرہ (13) تاریخ سے درخت نصب کرنے کا ہفتہ منانے کی تحریک کی ہے اور پبلک کو توجہ دلائی ہے کہ مالکان زمین بلکہ مالکان مکانات بھی اس ہفتہ میں اپنی اپنی جگہ پر زیادہ سے زیادہ درخت نصب کرنے کی کوشش کر کے ملکی دولت کو بڑھا ئیں اور قومی صحت کو ترقی دیں۔سو ہمارے