مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 615 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 615

مضامین بشیر جلد سوم 615 (3) یہ کہ اسی قسم کا سلسلہ خلافت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعد بھی مقدر تھا۔(4) یہ کہ اس سلسلہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام خدا تعالیٰ کی قدرت اولیٰ کے مظہر تھے اور آپ کے بعد بعض اور وجودوں نے قدرت ثانیہ کا مظہر بننا تھا۔(5) یہ کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعد قدرت ثانیہ کا ظہور دائمی ہے۔جس کا سلسلہ کسی نہ کسی رنگ میں قیامت تک چلے گا اور اس کے ذریعہ خدا تعالیٰ جماعت احمدیہ کو آخر تک دوسروں پر غالب رکھے گا۔(6) یہ کہ خلیفہ بنانا خدا کا کام ہے۔گو بظاہر اس کے انتخاب میں مومنوں کا ہاتھ ہوتا ہے جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ : ” خدا نے حضرت ابو بکر صدیق کو کھڑا کر کے دوبارہ اپنی قدرت کا نمونہ دکھایا“ اور اسی کے مطابق قرآن و حدیث میں بھی صراحت آتی ہے۔یہ وہ یقینی اور قطعی استدلال ہیں جو اوپر کے حوالے سے ثابت ہوتے ہیں۔اور کوئی غیر متعصب عقل مند انسان ان سے انکار نہیں کر سکتا۔وَالوُ الْقَى مَعَازِيرَة بالآخر میں احباب جماعت سے صرف اس قدر کہنا چاہتا ہوں کہ جماعت احمدیہ میں ظلمی نبوت کا دور تو گزر چکا اب خلافت کا دور ہے جو خدا تعالیٰ کی قدرت ثانیہ کا مظہر ہے۔اس کی قدرو قیمت کو پہچانو۔بلکہ تم اس وقت خلافت احمدیہ کے سنہری دور میں سے گزر رہے ہو۔سو اپنے قول اور عمل سے اس کی قدر کرو اور اپنے پیچھے آنے والوں کے لئے نیک نمونہ چھوڑو کہ: پھر خدا جانے کہ کب آئیں یہ دن اور یہ بہار وَاخِرُ دَعُونَا أَن الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَظِيمِ ( محرره 18 مئی 1959 ء) 18 روزنامه الفضل ربوہ 26 مئی 1959 ء ) عزیزم میاں شریف احمد صاحب کی علالت جیسا کہ الفضل میں دعا کی غرض سے اعلان ہو چکا ہے آج کل عزیزم میاں شریف احمد صاحب لاہور میں