مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 616 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 616

مضامین بشیر جلد سوم 616 زیادہ بیمار ہیں۔اس کے بعد مجھے آج محترم ڈاکٹر محمد یعقوب خان صاحب کا لا ہور سے خط ملا ہے جس میں انہوں نے میاں شریف احمد صاحب کے متعلق تشویش ظاہر کی ہے اور ڈاکٹر کرنل ضیاء اللہ صاحب کی رائے بھی لکھی ہے کہ میاں شریف احمد صاحب کی بیماری کافی قابل توجہ ہے۔اور انہیں جلد تر ہسپتال میں داخل کرا کے با قاعدہ علاج ہونا چاہئے۔سو انہیں میوہسپتال میں داخل کرنے کا انتظام کیا جارہا ہے۔لیکن چونکہ ہمارا اصل معالج خدا تعالیٰ ہے جو شافی مطلق ہے اس لئے میں احباب جماعت سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ عزیزم میاں شریف احمد صاحب کی صحت کے لئے در دول سے دعا کریں۔ان کی بیماری جو انہیں ایک عرصہ سے لاحق ہے اب کافی پیچیدہ ہو چکی ہے اور طبعا لمبی بیماری کی وجہ سے مقابلہ کی طاقت بھی بہت کم ہو گئی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعض الہاموں کی بناء پر میں سمجھتا ہوں کہ انہیں انشاء اللہ بھی عمر ملے گی۔لیکن چونکہ خوابوں کی طرح بعض الہامات بھی قابلِ تشریح ہوتے ہیں اور ان کی اصل حقیقت کو خدا ہی جانتا ہے۔اور ویسے بھی کسی غرض کے حصول کے لئے مادی اور روحانی اسباب دونوں کو اختیار کرنے کا حکم ہے اس لئے دوستوں سے درخواست ہے کہ وہ عزیزم میاں شریف احمد صاحب کو اپنی خاص دعاؤں میں یادرکھ کر عنداللہ ماجور ہوں۔تاوہ امور جو ان کی صحت کو نقصان پہنچا رہے ہیں دور ہو جائیں۔اور اللہ تعالیٰ انہیں صحت اور کام کی لمبی عمر عطا فرمائے اور راحت و برکت کی زندگی نصیب ہو۔( محرره 24 مئی 1959 ء ) 19 ہر بلا کیں قوم را حق داده اند روزنامه الفضل ربوہ 27 مئی 1959ء) زیر آن گنج کرم بنهاده اند اللہ تعالیٰ جب کسی قوم یا جماعت پر فضل کرنا چاہتا ہے تو ان کی بیداری اور ترقی کے لئے ایسے ایسے رستے کھول دیتا ہے جو دوسرے حالات میں خیال تک میں نہیں آسکتے۔بلکہ بسا اوقات بظاہر تکلیف دہ حالات اور پریشان کن کوائف کو ہی ان کے لئے بالواسطہ رحمت کا ذریعہ بنادیتا ہے۔چنانچہ زیب عنوان شعر میں بھی جو غالباً حضرت مولانا رومی کا فرمودہ ہے اسی حقیقت کی طرف اشارہ کیا گیا ہے اور اس شعر کے معنی یہ ہیں کہ : ’ جب خدا کی کسی مقبول جماعت پر کوئی تکلیف آتی ہے تو اس تکلیف کے پردے میں بھی اس کی