مضامین بشیر (جلد 3) — Page 608
مضامین بشیر جلد سوم 608 کے صفحہ 200 پر لیکھرام کے قتل کے متعلق قتل کا دن عید الاضحی کا دوسرا دن چھپ گیا ہے حالانکہ وہ عید الفطر کا دوسرادن تھانہ کہ عید الاضحی کا دوسرادن۔سو یہ درست ہے اور مجھے افسوس ہے کہ میری لغزش قلم یا کا تب کی غلطی سے میری کتاب میں یہ بات غلط چھپ گئی ہے۔چونکہ ہمشیرہ موصوف کی ولادت 1897 ء کے ماہِ رمضان کی 27 تاریخ کو ہوئی تھی اور اس کے چند دن بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیش گوئی کے مطابق لیکھر ام کے قتل کا واقعہ پیش آیا اس لئے گھر میں اس کا ذکر ہوتا رہتا تھا کہ ہمشیرہ مبارکہ بیگم کے چلہ میں لیکھر ام قتل ہوا تھا۔اس کے علاوہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خود بھی اس کے متعلق متعدد جگہ صراحت فرمائی ہے کہ لیکھرام عیدالفطر کے دوسرے دن قتل ہوا تھا۔اس لئے احباب کرام میری کتاب تبلیغ ہدایت“ کے صفحہ 200 میں اس غلطی کی اصلاح فرمالیں۔مجھے تعجب ہے کہ آج کل جو محترم میاں عطاء اللہ صاحب امیر جماعت احمد یہ راولپنڈی کی جلسہ سالانہ کی تقریر کا خلاصہ الفضل میں چھپ رہا ہے اس میں بھی لیکھرام کے قتل کا واقعہ عیدالاضحیہ کے دوسرے دن سے متعلق بیان کیا گیا ہے۔اگر میاں عطاء اللہ صاحب نے میری کتاب ” تبلیغ ہدایت“ سے یہ حوالہ لے کر بیان کیا ہے تو اس کا بھی یہ خاکسار ذمہ دار ہے ورنہ شائد انہوں نے کسی اور غلط حوالہ سے غلطی کھالی ہو۔بہر حال صحیح بات یہی ہے کہ پنڈت لیکھرام کے قتل کا واقعہ 1897ء کے عیدالفطر کے دوسرے دن سے تعلق رکھتا ہے نہ کہ عیدالاضحیہ کے دوسرے دن سے۔احباب تصحیح فرما لیں تا کہ ہمارے لٹریچر میں اس تاریخی غلطی کا امکان باقی نہ رہے۔( محرره 3 مئی 1959 ء) روزنامه الفضل ربوه 6 مئی 1959ء) حضرت خلیفہ اسیح الثانی کی بیماری اور جماعت کا فرض آج کل حضرت علیہ اسیح الثانی ایده الله تعَالَى بِنَصْرِهِ وَمَتَّعْنَا اللَّهُ بِطُولِ حَيَاتِهِ کی بیماری کی وجہ سے احباب جماعت میں طبعاً بہت تشویش پائی جاتی ہے۔یہ تشویش اس غیر معمولی محبت کا طبعی