مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 592 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 592

مضامین بشیر جلد سوم 592 بھی دور فرمائے اور ان کو حسناتِ دارین سے نوازے۔آمین اب میں پھر جب کہ رمضان کا آخری عشرہ آ رہا ہے احباب کرام کی خدمت میں ذیل کی دعاؤں کے لئے تحریک کرتا ہوں۔اور ان کے اخلاص اور محبت پر بھروسہ رکھتے ہوئے یقین کرتا ہوں کہ وہ حسب سابق ان دعاؤں کی طرف توجہ فرمائیں گے۔وَجَزَاهُمُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاءِ (1) میرا بڑالڑکا عزیز مرزا مظفر احمد ابھی تک اولاد سے محروم ہے۔گزشتہ سال کی تحریک پر مجھے محترم حضرت نیر صاحب مرحوم کی اہلیہ صاحبہ نے مجھے میری ایک دیرینہ خواب یاد دلائی تھی کہ مظفر احمد کے گھر میں ہیں سال کے بعد اولا د ہوگی۔سو گو خوا میں تعبیر طلب ہوتی ہیں اور اصل حقیقت خدا ہی جانتا ہے مگر بظاہر اب یہ میں سال گزر رہے ہیں۔لہذا میں اپنے تمام مخلص بھائیوں اور بہنوں کی خدمت میں پھر اپیل کرتا ہوں کہ وہ عزیز مظفر احمد سلمہ کی اولاد کے لئے در د دل سے دعا فرمائیں۔تا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی یہ شاخ ہے ثمر نہ رہے۔وَمَا ذَالِكَ عَلَى اللهِ بِعَزيزِ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِير - (2) اسی طرح میں نے محترم چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کے لئے بھی تحریک کی تھی کیونکہ وہ بھی اب تک نرینہ اولاد سے محروم ہیں۔چوہدری صاحب بہت مخلص اور خدا کے فضل سے خدمت دین کا خاص جذبہ رکھتے ہیں اور اس بات کے حق دار ہیں کہ دوست ان کو اپنی خاص دعاؤں میں جگہ دیں۔(3) میرے گھر سے بھی زائد از چار سال سے ایسی بیماری میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے وہ چلنے پھرنے سے معذور ہو کر بالکل بستر کے ساتھ لگ چکی ہیں اور اپنی بے بسی کی وجہ سے بہت بے چین رہتی ہیں اور ان کی بیماری کالا زما مجھ پر بھی اثر پڑتا ہے۔لہذا ان کو بھی احباب کرام اپنی دعاؤں میں یادر کھ کر عنداللہ ماجور ہوں۔یہ عاجزا اپنے سب احباب کو دلی اخلاص کے ساتھ دعاؤں میں یا درکھتا ہے۔12 محررہ 28 مارچ 1959 ء ) روز نامه الفضل ربوہ 31 مارچ 1959ء) مساجد کی رونق بنو اور دعاؤں پر زور دو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں پر رحمت بھیجی ہے اور ان کے لئے خاص برکت کی دعا فرمائی ہے جن کا دل مسجد میں لٹکا رہتا ہے۔اس سے یہ مراد نہیں کہ انسان دین و دنیا کے سارے کام چھوڑ کر صرف