مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 545 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 545

مضامین بشیر جلد سوم 545 حاصل کرے بلکہ خدمتِ اسلام کا بھی وہ نمونہ دکھائے جو صحابہ نے دکھایا اور دین کی خاطر وہ قربانی پیش کرے جو اصحاب محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے پیش کی۔وَاخِرُ دَعُونَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ( محررہ 25 اگست 1958 ء ) روزنامه الفضل ربوہ 28 اگست 1958 ء ) مجلس خدام الاحمدیہ کراچی کے سالانہ اجتماع پر پیغام حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے مجلس خدام الاحمدیہ کراچی کو اس کے سالانہ اجتماع پر جو پیغام بھجوایا اس کا ترجمہ پیش کیا جاتا ہے۔در مجلس خدام الاحمدیہ کراچی نے جو ستمبر میں اپنا خاص اجتماع منعقد کر رہی ہے مجھ سے پیغام بھجوانے کے لئے کہا ہے۔خوش قسمتی سے مجھے پیغام کے لئے زیادہ تلاش نہیں کرنی پڑی۔اس زمانہ کا جو اہم ترین مسئلہ ہے وہ زمانہ کی تاریخ کے ہر صفحہ پر لکھا ہوا نظر آتا ہے۔باوجود اس کے کہ تمام تو میں اور فرقے کسی نہ کسی مذہب کی پیروی کرنے کا دعوی کرتے ہیں۔لیکن یہ تمام کے تمام عملی طور پر غیر مذہبی اور مادی افعال میں مبتلا ہیں۔یہ صرف حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ ہی کی واحد ذات ہے جو کہ اس زمانہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر چل کر صحیح مذہب اور زندگی بخش روحانیت کی شمع کو جلائے ہوئے ہے۔ان نو جوانوں کے لئے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے نقش قدم پر چلنے کا دعوی کرتے ہیں یہ لازمی ہے کہ ان کے لائے ہوئے پیغام کو دنیا کے کناروں تک پہنچائیں اور مردہ روحوں کونئی زندگی کا جام بخشیں۔نوجوانوں سے اگر صحیح طور پر کام لیا جائے تو وہ اتنازیادہ کام کر سکتے ہیں کہ وہ خود بھی اس کا تصور نہیں کر سکتے۔حضرت مسیح موعود بانی سلسلہ نے احمدی نوجوانوں کے لئے اپنا پیغام اس شعر میں انتہائی جامع رنگ میں پیش فرمایا ہے: بکوشید اے جواناں تابدیں قوت شود پیدا (در نمین فارسی) بهار و رونق اندر روضه ملت شود پیدا وہ اعمال جو یہ عظیم انقلاب لا سکتے ہیں مختصر ادرج ذیل ہیں: 1۔سب سے پہلے تو یہ کہ آپ حقیقی خدا پرست احمدی بن جائیں تا آپ اسلام اور احمدیت کے زندہ نمونہ ہوں اور زندگی کے ہر شعبہ میں آپ کے قول وفعل میں یگانگت پائی جائے۔