مضامین بشیر (جلد 3) — Page 546
مضامین بشیر جلد سوم 546 2۔آپ دیانتداری سے اس عقیدہ کی تبلیغ کریں جس پر آپ خود ایمان رکھتے ہیں اور عمل پیرا ہیں۔یہی حقیقی احمدیت ہے اور یہی حقیقی اسلام ہے اور کامیابی کا واحد راستہ ہے۔خدا تعالیٰ آپ سب کے ساتھ ہو۔روزنامه الفضل ربوہ 17اکتوبر 1958ء) مجالس خدام الاحمد یہ راولپنڈی ڈویژن کے اجتماع پر پیغام یہ پیغام مؤرخہ 26 و 27 ستمبر کو مجالس خدام الاحمد یہ راولپنڈی ڈویژن کے اجتماع میں پڑھ کر سنایا گیا۔” مجھے بتایا گیا ہے کہ مجلس خدام الاحمدیہ راولپنڈی 26 تا 28 ستمبر 1958 ء کو اپنے علاقہ میں ایک بڑے اجتماع کا انتظام کر رہی ہے جو راولپنڈی میں اپنی نوعیت کا پہلا اجتماع ہوگا۔اور راولپنڈی کے عزیزوں نے مجھ سے خواہش کی ہے کہ میں بھی اس مبارک تقریب پر اپنی طرف سے کوئی پیغام ارسال کروں۔میں ہمیشہ سمجھتا رہا ہوں کہ راولپنڈی کو کئی وجوہات کی بناء پر وہ اہمیت حاصل ہے جو غالبا پاکستان کے کسی اور شہر کو حاصل نہیں۔اس لئے اس علاقہ کے احمدی نوجوانوں پر خدمت خلق اور خدمت ملک کی غیر معمولی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔علاقہ کے نو جوانوں پر ملتی اور ملکی ذمہ داریوں کے احساس کو زندہ رکھنا مختلف طبقوں میں اور مختلف فرقوں میں اتحاد اور تعاون کی روح کو ترقی دینا ، ملک میں امن کے قیام میں مدد دینا ہمشتر کہ امور کے لئے ایثار اور قربانی کے جذبہ کو ابھارنا، مصیبت زدہ لوگوں کی امداد کا انتظام کرنا اور امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے فریضہ کے متعلق ہر وقت چوکس اور ہوشیار رہنا۔یہ وہ چند مقدس ذمہ داریاں ہیں جو ہر فرض شناس احمدی نو جوان پر عائد ہوتی ہیں اور کوئی احمدی ان ذمہ داریوں کی طرف سے غافل رہ کر سچا احمدی نہیں سمجھا جا سکتا۔اس وقت دنیا کی ہر قوم بھاری خطرات سے دو چار ہے۔کچھ خطرات دینی ہیں اور کچھ خطرات اخلاقی ہیں۔کچھ خطرات تمدنی ہیں ، کچھ خطرات سیاسی ہیں اور کچھ خطرات مالی ہیں۔اور گو جماعت احمدیہ کو دنیا کی سیاسیات سے براہِ راست کوئی تعلق نہیں لیکن جو خطرہ بھی اسلام کو کسی نہ کسی جہت سے نقصان پہنچانے کا اندیشہ پیش کرتا ہے اور مسلمانوں کو کسی نہ کسی رنگ میں کمزور کر سکتا ہے اسے ہر احمدی کو اپنا خطرہ سمجھ کر اس کے سامنے اپنی استعداد کے مطابق سینہ سپر رہنا چاہئے۔یہ مت خیال کرو کہ ہم تعداد میں تھوڑے ہیں۔تعداد میں کمی کچھ حقیقت نہیں رکھتی۔اصل طاقت مرد مومن کے ایمان میں ہے۔اسی لئے قرآن مجید فرماتا ہے کہ کہ