مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 542 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 542

مضامین بشیر جلد سوم 542 میں جاتے ہیں تو اس ملک کے بانی یا کسی اور مخصوص لیڈر کی قبر پر جا کر پھولوں کی چادر چڑھاتے ہیں۔سو یہ ایک سیاسی طریق ہے جسے اس مذہبی فتوی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔وَاللهُ أَعْلَمُ۔( محررہ 15 اگست 1958 ء ) روزنامه الفضل ربوہ 20 اگست 1598ء) 22 ایک نہایت ایمان افروز روایت خدا تعالی کے حضور حضرت مسیح موعود کا بلند مقام حضرت منشی ظفر احمد صاحب کپور تھلوی مرحوم کو اکثر دوست جانتے ہیں۔آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے قدیم ترین اور مخلص ترین صحابہ میں سے تھے۔جنہوں نے محبت اور اخلاص سے حصہ وافر پایا تھا۔اور جیسا کہ حضرت منشی صاحب مرحوم کی دیگر روایتوں سے ظاہر ہے جو اصحاب احمد میں چھپ چکی ہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی انہیں بڑی محبت اور شفقت کی نظر سے دیکھتے تھے اور ان سے اپنے عزیزوں کی طرح بے تکلفی کا سلوک فرماتے تھے۔حضرت منشی صاحب مرحوم کے فرزند شیخ محمد احمد صاحب ایڈووکیٹ لائکپور ہے ( حال فیصل آباد) نے جو خدا کے فضل سے اپنے والد مرحوم کے قدموں پر گامزن ہیں مجھے حضرت منشی صاحب کی ایک روایت لکھ کر بھجوائی ہے جو غالبا پہلے کسی جگہ نہیں چھپی۔یہ روایت بہت ایمان افروز ہے۔کیونکہ اس سے اس بلند مقام کا پتہ چلتا ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کوخدا تعالیٰ کے حضور حاصل تھا۔جس کی بناء پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ : اب محمدی سلسله موسوی سلسلہ کے قائم مقام ہے مگر شان میں ہزار ہا درجہ بڑھ کر۔مثیل موسیٰ موسیٰ سے بڑھ کر اور مثیل ابن مریم ، ابن مریم سے بڑھ کر۔“ اور دوسری جگہ فرماتے ہیں: کشتی نوح۔روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 14) گوخدا نے مجھے خبر دی ہے کہ میس محمدی مسیح موسوی سے افضل ہے۔لیکن تاہم میں مسیح ابن مریم کی بہت عزت کرتا ہوں کیونکہ میں روحانیت کی رو سے اسلام میں خاتم الخلفاء ہوں۔جیسا کہ مسیح ابن مریم اسرائیلی سلسلہ میں خاتم الخلفاء تھا۔“ کشتی نوح۔روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 17 )