مضامین بشیر (جلد 3) — Page 529
مضامین بشیر جلد سوم 529 میں رخنہ پیدا کیا وہ آگ میں ڈالا جائے گا۔پس تیسری قربانی جس کی طرف میں اس موقع پر احباب کو توجہ دلانا چاہتا ہوں وہ ذاتی رنجشوں اور باہم شکر رنجیوں کی قربانی ہے۔ہمارے دوستوں کو چاہئے کہ اس خبیث مادہ کو ایسی چھری سے ذبح کر دیں کہ وہ پھر کبھی اٹھنے نہ پائے۔میں دیکھتا ہوں اور سنتا ہوں کہ بعض افراد اور بعض مقامی جماعتوں کو یہ گندہ مواد گھن کی طرح کھا رہا ہے اور ان کے کام کی طاقت کم ہوتی جاتی ہے۔پس آؤ آج کے دن جب کہ دنیا بھر کے مسلمان خدا کے رستہ میں جانور ذبح کر رہے ہیں ہم اپنے نفوس کے اس اندرونی شیطان کو بھی ذبح کر دیں ورنہ قرآنی محاورہ کے مطابق ہماری بندھی ہوا بگڑ جائے گی۔سیہ وہ تین قربانیاں ہیں جن کی طرف میں اس موقع پر اپنے دوستوں کو توجہ دلانا چاہتا ہوں۔اور میں امید کرتا ہوں کہ وہ میری اس آواز پر لبیک کہیں گے تا احمدیت کا مقصد پورا ہو اور اسلام کا بول بالا ہو اور تا رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا مقدس نام چارا کناف عالم میں اس طرح گونجے کہ بس ساری فضاء اس سے بھر جائے۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔محرره 25 جون 1958ء) وَاخِرُ دَعُونَا أَن الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ (روز نامه الع الفضل ربوہ 28 جون 1958ء) اسلام میں خلافت کا نظام خلافت کا مضمون موٹے طور پر مندرجہ ذیل شاخوں میں تقسیم شدہ ہے۔(1) خلافت کی تعریف (2) خلافت کی ضرورت (3) خلافت کا قیام (4) خلافت کی علامات (5) خلافت کے اختیارات (6) خلافت سے عزل کا سوال اور (7) خلافت کا زمانہ میں اِن سب کے متعلق مختصر فقرات میں جواب دینے کی کوشش کروں گا۔وَاللهُ الْمُوَفِّقُ وَالْمُسْتَعَانُ - خلافت کی تعریف سب سے اول نمبر پر خلافت کی تعریف کا سوال ہے۔یعنی یہ کہ خلافت سے مراد کیا ہے اور نظامِ خلافت کس چیز کا نام ہے؟ سو جاننا چاہئے کہ خلافت ایک عربی لفظ ہے جس کے لغوی معنی کسی کے پیچھے آنے یا کسی کا قائم مقام بنے یا کسی کا نائب ہو کر اس کی نیابت کے فرائض سرانجام دینے کے ہیں اور اصطلاحی طور پر