مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 511 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 511

مضامین بشیر جلد سوم 511 اور تبلیغ کے ذرائع بے حد وسیع ہو جائیں گے۔اس لئے اس وقت دینی علوم کی بارش جو دراصل رسول پاک (فداہ نفسی ) ہی کی مبارک بارش کا آخری حصہ ہے بہت وسیع ہو کر دنیا پر گرے گی اور غلبہ اسلام کا دوسرا شاندار دور شروع ہو جائے گا۔اس لئے اسلام کے عالمگیر غلبہ کے متعلق جو قرآنی آیات نازل ہوئی ہیں اسے بہت سے مفسرین نے مسیح موعود کے زمانہ کے ساتھ وابستہ کیا ہے۔چنانچہ قرآن مجید فرماتا ہے: هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُوْلَهُ بِالْهُدى وَدِينِ الْحَقِّ لَيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ (الصف: 10) یعنی وہ خدا ہی ہے جس نے اپنا رسول کامل ہدایت اور حق و صداقت کے دین کے ساتھ بھیجا ہے تاکہ اسے دنیا کے تمام مذاہب پر غالب کر دے۔اس آیت کے متعلق کثیر التعداد مفسرین نے اتفاق کیا ہے کہ اس کا ظہور مسیح موعود کے زمانہ کے ساتھ تعلق رکھتا ہے۔جبکہ مذاہب کے عالمگیر ٹکراؤ کے نتیجہ میں اسلام کا جھنڈا سارے دوسرے جھنڈوں کو سرنگوں کر کے انشاء اللہ آسمان سے باتیں کرے گا۔چنانچہ اس پیشگوئی کی تعمیل کے پہلے قدم کے طور پر جماعت احمدیہ کے مبلغ ساری دنیا میں پھیل کر اسلام کا بول بالا کرنے میں دن رات مصروف ہیں۔ان کے لئے روحانی گولا بارود حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے عدیم المثال لٹریچر کے ذریعہ تیار کیا اور اب آپ کی ربانی فوج کے سپاہی اس گولہ بارود کے ذریعہ دنیا کے کونے کونے میں بمباری کر رہے ہیں۔اور خدا کے فضل سے وہ وقت دور نہیں کہ جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے یہ الفاظ پورے ہو کر رہیں گے کہ: ”اے تمام لوگو! سن رکھو کہ یہ اس کی پیشگوئی ہے جس نے زمین و آسمان بنایا کہ وہ اپنی اس جماعت کو تمام ملکوں میں پھیلا دے گا اور حجت اور برہان کے رو سے سب پر ان کو غلبہ بخشے گا اور دنیا میں ایک ہی مذہب ہوگا اور ایک ہی پیشوا۔میں تو ایک تخم ریزی کرنے آیا ہوں سو میرے ہاتھ سے وہ تخم بویا گیا۔اب وہ بڑھے گا اور پھولے گا اور کوئی نہیں جو اسے روک سکے۔“ ( تذکرۃ الشہادتین۔روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 66-67) پھر فرماتے ہیں اور کس عظیم الشان یقین کے ساتھ فرماتے ہیں: خدا تعالیٰ نے مجھے بار بار خبر دی ہے کہ وہ مجھے بہت عظمت دے گا اور میری محبت دلوں میں بٹھائے گا۔اور میرے سلسلہ کو تمام زمین میں پھیلائے گا اور سب فرقوں پر میرے فرقہ کو غالب کرے گا۔اور میرے فرقہ کے لوگ اس قدر علم و معرفت میں کمال حاصل کریں گے کہ اپنی سچائی کے نور اور اپنے دلائل اور نشانوں کے رو سے سب کا منہ بند کر دیں گے۔اور ہر ایک قوم اس چشمہ سے پانی پیئے گی اور یہ سلسلہ زور سے