مضامین بشیر (جلد 3)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 509 of 760

مضامین بشیر (جلد 3) — Page 509

مضامین بشیر جلد سوم 509 پس ضروری تھا کہ جس طرح حضرت موسی کے بعد ان کی شریعت کی خدمت اور ان کے مشن کی تکمیل کے لئے ایک مسیحی النفس انسان کو مبعوث کیا گیا۔اسی طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آپ کی امت سے قرآنی شریعت کی خدمت اور اسلام کی عالمگیر اشاعت کے لئے ایک مثیل مسیح پیدا کیا جاتا جو موسوی سلسلہ کے مقابل پر محمدی سلسلہ کے لئے خاتم الخلفاء قرار پاتا۔اور یہ وہی ہے جو حضرت عیسی کی طرح جو اپنے مطبوع حضرت موسی کی طرح چودہ سو سال بعد پیدا ہوئے تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے چودہ سوسال بعد مقدس بانی سلسلہ احمدیہ کی صورت میں مبعوث کیا گیا۔چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امت کو مخاطب کر کے فرماتے ہیں: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَيُوْشِكَنَّ أَنْ يَنْزِلَ فِيْكُمُ ابْنُ مَرْيَمَ حَكَمًا عَدَلًا فَيَكْسِرُ الصَّلِيْبَ وَيَقْتُلَ الْخَنْزِير وَيَضَعُ الْجِزْيَةَ۔۔۔۔۔كَيْفَ أَنتُمْ إِذَا نَزَلَ ابْنُ مَرْيَمَ فِيْكُمْ وَإِمَامُكُمْ مِنكُمُ۔( بخاری کتاب الانبیاء باب نزول عیسی بن مریم) یعنی مجھے اس ذات کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ تم میں ضرورضرور ایک مسیح ابن مریم نازل ہوگا۔وہ تمہارے تمام دینی امور میں حکم عدل بن کر صحیح صحیح فیصلہ کرے گا۔وہ صلیبی فتنہ کے زور کے وقت آئے گا اور اس فتنہ کو پاش پاش کر دے گا اور تمام خنزیر صفت لوگوں کو مٹا کر رکھ دے گا۔مگر یہ سارا کام دلائل اور براہین کے ذریعہ ہوگا۔کیونکہ اس وقت مذہب کے لئے تلوار کی جنگ اور جزیہ کی ضرورت نہیں رہے گی۔۔۔ہاں ہاں اس وقت تمہارے لئے یہ کیسی مبارک گھڑی ہوگی جب یہ مسیح ابن مریم تم میں نازل ہوگا اور وہ تمہیں میں سے تمہارا ایک امام ہوگا۔پھر اس بات کو ظاہر کرنے کے لئے کہ یہ آنے والا مصلح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کاظل بن کر اور حضور سے فیض یافتہ ہو کر اصلاح کا کام کرے گا اور اس کا کام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی کا کام سمجھا جائے گا۔قرآن مجید فرماتا ہے: هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِّيِّنَ رَسُوْلاً مِّنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ آيَتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَب وَالْحِكْمَةَ وَإِنْ كَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَللٍ مُّبِينٍ ٥ وَّاخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ َذلِكَ فَضُلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ وَاللهُ ذُوالفَضْل العظيم O (الجمعه : 3-5) یعنی وہ خدا ہی ہے جس نے عربوں میں اپنا رسول مبعوث کیا جو انہیں میں سے ہے۔وہ ان پر خدا کی